چیف سکریٹری کے فیصلوں پر ایمانداری سے عمل درآمد پر دیا زور
لازوال ڈیسک
ادھمپور//ڈپٹی کمشنر ادھم پور سلونی رائے نے آج یہاں لائن ڈپارٹمنٹ کے افسران کے ساتھ ایک میٹنگ کی صدارت کی تاکہ وکست بھارت سنکلپ یاترا پروگرام میں چیف سکریٹری کی طرف سے جاری کردہ ہدایات پر عمل آوری کا جائزہ لیا جا سکے۔وہیںایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر گھن شام سنگھ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جوگندر سنگھ جسروتیا، ڈی ایف او رشل گرگ، چیف پلاننگ آفیسر مدثر یعقوب زرگر، اسسٹنٹ کمشنر ڈیولپمنٹ ڈاکٹر رنجیت سنگھ کوتوال اور دیگر اعلیٰ افسران موجود تھے۔جامع جائزے میں دیویکا گھاٹ کی تکمیل اور دیکھ بھال، دیویکا ندی کے منبع کی بحالی،اوید کے ذریعے بحالی کے کام، جیب اور آس پاس کے علاقوں میں زمین کے معاوضے کے مسائل کا حل، ہائی اسکول کی اپ گریڈیشن، گاؤں کی بحالی، پل کی تعمیر، جے اینڈ کے بینک برانچ کا افتتاح شامل تھا۔ وہیں اسکول کی اپ گریڈیشن، ٹورسٹ ٹیکسی پارکنگ کے لیے جنگل کی اجازت، مناسب قیمت کا قیام، سڑک کو چوڑا کرنا، اور بجلی کے بل کی ادائیگی وغیرہ بھی اہم موضوعات رہے۔ڈی سی نے چیف سکریٹری کے فیصلوں پر ایمانداری سے عمل درآمد پر زور دیا جس میں محکمہ جل شکتی کے ذریعہ جے جے ایم اسکیم کے تحت نل کنکشن کی مکمل سیچوریشن، پی ڈبلیو ڈی کے ذریعہ ترقیاتی پروجیکٹوں کی تیزی سے تکمیل اور داخلہ کو زیادہ سے زیادہ کرنا اور محکمہ تعلیم کے ذریعہ تعلیم چھوڑنے کی شرح کو کم کرنا شامل ہے۔