لازوال ڈیسک
پونچھ؍؍ مشن ڈائریکٹوریٹ جل جیون مشن جموں و کشمیر نے ضلع جل جیون مشن پونچھ کے تعاون سے ایس کے سی جی ڈی سی پونچھ میں ایف ٹی کے ٹریننگ کے لیے ایک انتہائی کامیاب ہینڈ ہولڈنگ سیشن کا انعقاد کیا، جس میں پی آر آئیز اور سرپنچوں پنچوں ، آنگن واڑی کارکنان، آشا ورکرز، خواتین ایف ٹی کے صارفین، خواتین سیلف ہیلپ گروپس، اساتذہ اور تقریباً 300 دیگر شرکاء نے شرکت کی۔وہیںپروگرام کے آغاز پر آئی ای سی کوآرڈینیٹر ڈی پی ایم یو پونچھ عدالت خان نے شرکاء کا خیرمقدم کیا اور سامعین کو جے جے ایم مشن کے بارے میں آگاہ کیا، اور پانی سمیتیوں کے کردار اور ذمہ داریوں، آبی وسائل کے تجزیہ اور اسے برقرار رکھنے میں ایف ٹی کے کی اہمیت اور اس کے معیار پر روشنی ڈالی۔اس تقریب کی صدارت اے ڈی ڈی سی ملک زادہ شیراز الحق جبکہ سپرنٹنڈنگ انجینئر ہائیڈرولک سرکل پونچھ انجینئرراجندر کے شرما مہمان خصوصی تھے۔وہیںسامعین سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے اور میڈیا برادری سے بات کرتے ہوئے انہوں نے ضلع میں جے جے ایم اسکیموں کے نفاذ میں پی آر آئیز خاص طور پر پانی سمیتیوں کے کردار اور تعاون پر زور دیا تاکہ جے جے ایم کے تحت تمام اسکیموں کی جلد تکمیل کو یقینی بنایا جاسکے۔تاہم پرمجیت سنگھ کیمسٹ ڈسٹرکٹ واٹر ٹیسٹنگ لیب پونچھ اور ان کی ٹیم نے ایف ٹی کے کا مظاہرہ کیا اور پانی سمیتی کے اراکین اور وہاں موجود تقریباً 300 دیگر شرکاء کو تربیت دی۔