ڈی ای سی سی کشتواڑ کی طرف سے منعقدہ تین ماہ کا

0
0

ٹیل اینڈ ایکسل سکل ڈیولپمنٹ کورس اختتام پذیر
لازوال ڈیسک
کشتواڑ// ڈسٹرکٹ ایمپلائمنٹ اینڈ کاؤنسلنگ سنٹر (ڈی ای سی سی) کشتواڑ کے زیر اہتمام ٹیل اینڈ ایکسل میں تین ماہ کا سکل ڈولپمنٹ کورس آج ٹی آر سی کشتواڑ میں منعقدہ ایک شاندار اختتامی تقریب کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ وہیںتربیتی کورس کے دوران 30 امیدواروں نے اہم مہارتیں حاصل کرکے استفادہ کیا۔تقریب کے مہمان خصوصی ڈاکٹر خالدملک، جوائنٹ ڈائریکٹر ایمپلائمنٹ، جموں نے اجتماع سے خطاب کیا اور ٹیلی اینڈ ایکسل کورس کے وسیع روزگار کے دائرہ کار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے امیدواروں پر زور دیا کہ وہ آنے والے جاب میلوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں، نیٹ ورکنگ کی اہمیت پر زور دیں اور ممکنہ آجروں کے سامنے اپنی نئی حاصل کی گئی مہارتوں کی نمائش کریں۔اے ڈی ایمپلائمنٹ شفقت کین نے تربیتی پروگرام کی اہمیت پر روشنی ڈالی، اور امیدواروں کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ کونسلنگ سیشنز، جاب فیئرز اور اے وی ایس اے آر سکیم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا