ڈی ای او کارگل کا ماڈل اور اہم پولنگ اسٹیشنوں کا دورہ

0
0

کہا متعلقہ محکموں کی جانب سے جلد از جلد ضروری انتظامات کئے جائیں
لازوال ڈیسک
کرگل// ڈپٹی کمشنر کرگل،ضلع الیکشن آفیسر، شریکانت سوسے نے آج یہاں لوک سبھا انتخابات2024 کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے کرگل ٹاؤن اور اس کے اطراف کے مختلف ماڈل اور اہم پولنگ اسٹیشنوں کا دورہ کیا۔وہیںدورے کے دوران ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر نے مختلف پولنگ سٹیشنوں کا دورہ کیا جن میں ،ہائی سکول گوما کرگل، ہائی سکول پوئین، انڈور سٹیڈیم مین مارکیٹ، گورنمنٹ مڈل سکول اور ہائی سکول بارو، گورنمنٹ ہائی سکول منجی، ہائیر سیکنڈری سکول ٹریسپون اور ہائی سکول سالسکوٹ وغیرہ شامل ہیں۔وہیں ڈی ای او شری کانت نے پولنگ کے دن پولنگ کے کامیاب انعقاد کے لئے درکار کم سے کم سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔انہوں نے کمروں کی فزیبلٹی، پینے کے پانی کی دستیابی، واکنگ ریمپ کی تعمیر، بجلی، واش رومز، فرنیچر، سیلفی پوائنٹ، اشارے، وہیل چیئر کی فراہمی اور دیگر ضروری سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ متعلقہ محکموں کی جانب سے جلد از جلد ضروری انتظامات کئے جائیں۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ نوڈل افسران کو ہدایت دی کہ وہ بنیادی ڈھانچے کی ضروریات کی نگرانی کریں اور روزانہ کی پیشرفت رپورٹ پیش کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ صفائی کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ جہاں بھی ضرورت ہو داخلی اور خارجی راستوں پر رکاوٹیں دور کریں۔ڈی ای او نے عام رائے دہندگان کو ضروری سہولیات فراہم کرنے پر زور دیا اور پولنگ کے دن بوڑھے اور خصوصی طور پر معذور ووٹرز کے لیے سہولیات کو یقینی بنانے کے لیے کہا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا