ڈی ای او نے جموں ضلع کے بی ایل اوز کے ساتھ بات چیت کی

0
59

ووٹروں کی آگاہی کیلئے سویپ وین کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا
لازوال ڈیسک
جموں// ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر (ڈی ای او) سچن کمار ویشیا نے آج یہاں جنرل زوراور سنگھ آڈیٹوریم میں بوتھ لیول آفیسرز (بی ایل او) کی میٹنگ طلب کی تاکہ ضلع میں آئندہ لوک سبھا انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لیا جا سکے۔وہیں بی ایل اوز کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے، ڈی ای او نے انتخابی فریم ورک میں ان کے اٹوٹ کردار پر زور دیا۔ انہوں نے ووٹر کے اندراج اور الیکٹر فوٹو شناختی کارڈز (ای پی آئی سی) کی تقسیم کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے 85 سال اور اس سے زیادہ عمر کے ووٹرز اور خصوصی طور پر معذور ووٹرز کے لیے ان کی مساوی شرکت کو یقینی بنانے کے لیے نافذ کیے جانے والے دفعات پر بھی روشنی ڈالی۔
وہیںڈی ای او نے غیر جانبدارانہ نقطہ نظر کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کارکنان پر زور دیا کہ وہ ووٹر کی شمولیت کی ترغیب دیں۔ووٹروں کی شرکت کی حوصلہ افزائی کے لیے، ڈی ای او نے اس موقع پر ایک نظامی ووٹرز کی تعلیم اور انتخابی شرکت (سویپ) وین کو بھی جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ یہ موبائل پہل ضلع کے ہر اسمبلی حلقے سے گزرے گی، جس کا افتتاحی اسٹاپ مڑھ ہوگا۔اس موقع پر نوڈل آفیسر ایس وی ای ای پی ڈاکٹر وکاس شرما بھی موجود تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا