ڈی ایچ ایس جموں کی ٹیم نے ڈوڈہ میں صحت کی خدمات کا جامع معائنہ کیا

0
0

ٹیم نے اہم امور پر گہرائی سے بات چیت کی اور ریکارڈ کا موقع پر جائزہ لیا
لازوال ڈیسک
ڈوڈہتمام محکموں میں اصلاحات اور یکسانیت لانے کے لیے جاری انتظامی معائنہ کے تسلسل میں اورڈائریکٹر ہیلتھ سروسز جموں ڈاکٹر راکیش مگوترا کی ہدایت پر ڈی ایچ ایس جموں کی ایک ٹیم نے ڈپٹی ڈائریکٹر (دندان سازی) جموں ڈاکٹر سنجے کمار شرما کی سربراہی میں ضلع ڈوڈہ کا دورہ کیاجہاں انہوں نے مختلف صحت کی سہولیات کا معائنہ کیا۔وہیںدورے کے دوران، ٹیم نے سی ایچ سی بھدرواہ اور سی ایچ سی ٹھاٹھری کا دورہ کیا اور بعد میں سی ایم او ڈوڈہ کے دفتر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے اپنی چیک لسٹ میں بتائے گئے تمام متعلقہ ریکارڈ اور پیرامیٹرز کی جانچ کی اور ان کا مکمل معائنہ کیا۔
دریں اثناءدورہ کرنے والی ٹیم نے اہم امور پر گہرائی سے بات چیت کی، ریکارڈ کا موقع پر معائنہ کیا اور حکومت کی طرف سے وضع کردہ رہنما خطوط اور ماڈل پروفارما پر عمل درآمد کا جائزہ لیا۔اس موقع پرڈائرکٹر (ڈی) ڈاکٹر سنجے شرما نے سی ایم او ڈوڈہ ڈاکٹر اوم کمار، بی ایم او گھاٹ ڈاکٹر عبدالغفور اور دفتر کے تمام ڈیلنگ اسسٹنٹس کے ساتھ بھی میٹنگ کی جو میٹنگ میں موجود تھے اور اس بات پر زور دیا کہ اس طرح کے معائنے سے یقینی طور پر مزید بہتری لانے میں مدد ملے گی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا