ڈی ایل ایس اے سانبہ نے ’ذہنی صحت اور مراقبہ‘ پر تعارفی تربیتی سیشن کا اہتمام کیا

0
0

لازوال ڈیسک
سانبہ؍؍ ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی سانبہ نے جے اینڈ کے لیگل سروسز اتھارٹی (جے کے ایل ایس اے) کی رہنمائی اور یش پال کوتوال، چیئرمین، ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی سانبہ کی صدارت میں آج ڈسٹرکٹ کورٹ کمپلیکس سانبہمیں ’ذہنی صحت اور مراقبہ‘ پر ایک روزہ تعارفی تربیتی سیشن کا انعقاد کیا۔واضح رہے یہ تقریب 26 اکتوبر 2022 کو حکومت ہند کی وزارت ثقافت کی طرف سے ہر گھردھیان کے بینر تلے ہندوستان کی آزادی کے 75 سال کی یاد میں ‘دی آرٹ آف لیونگ فاؤنڈیشن’ کے تعاون سے شروع کی گئی خصوصی مہم کے ایک حصے کے طور پر منعقد کی گئی تھی۔ وہیںٹریننگ سیشن کا افتتاح ضلع قانونی خدمات اتھارٹی سانبہ کے چیئرمین یش پال کوتوال نے کیا۔ اس پروگرام میں رویندر مانسوترا اور شکتی ساگر، آرٹ آف لیونگ کے اساتذہ، بطور ریسورس پرسن شامل تھے۔ سیشن کے دوران، رویندر مانسوترا نے اس بات پر تبادلہ خیال کیا کہ کس طرح جن بھاگیداری ماڈل نوجوانوں کو بہتر صحت کے لیے بااختیار بناتا ہے اور ذہنی اور جذباتی صحت پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ملک کے لیے مزید لچکدار مستقبل کی تشکیل کرتا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا