لازوال ڈیسک
ریاسی//جموں و کشمیر لیگل سروسز اتھارٹی کے ذریعہ جاری کردہ ماہ اگست، 2022 کے ایکشن پلان/کیلنڈر کے مطابق اور آر این واتل، چیئرمین، ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی، ریاسی نے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول (بوائز) ریاسی کے طلباءکے لیے اینٹی رگنگ قوانین پرآج ایک بیداری پروگرام کا انعقاد کیا۔اس موقع پر پینل ایڈوکیٹ، اجے سلالیہ اور اجیت سنگھ پروگرام میں ریسورس پرسن تھے۔ انہوں نے طالب علموں کو ریگنگ کے حوالے سے ملکی قوانین کے بارے میں آگاہ کیا اور بتایا کہ اس کا شکار اور شکار کرنے والے کی زندگی پر کیا اثر پڑتا ہے۔ وہیںپروگرام میں گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول (بوائز) ریاسی کے فیکلٹی ممبران اور طلباءنے شرکت کی۔ اس آگاہی کیمپ کے انعقاد کا مقصد ریگنگ کے بارے میں بیداری پیدا کرنا اور ہر وقت طلبہ کے لیے سازگار ماحول کو یقینی بنانا تھا۔اس کے علاوہ، ڈسٹرکٹ لیگل سروسز نےاین ایل ایس اے اسکیم، 2015 اور POCSO، کے متعلق بھی جانکاری فراہم کی ۔وہیںشازیہ اختر پنجابی نے دی پروٹیکشن آف چلڈرن فرام سیکسول آفنسز ایکٹ 2012 کی دفعات پر روشنی ڈالی اورچائلڈ ہیلپ لائن نمبر: 1098 کو بھی شیئر کیا ۔