ڈی ایل آئی سی نے ریاسی میں ممکن اور تیجسوینی اسکیموں کے اقدامات کا جائزہ لیا

0
0

ممکن کے تحت 24 نئے کیس اور تیجسوینی کے تحت 54 کیسوں کو منظوری دی
لازوال ڈیسک
ریاسی// ریاسی کے ڈی سی آفس کمپلیکس میں ضلع ترقیاتی کمشنر ریاسی ویشیش مہاجن کی صدارت میں ضلع سطح پر عمل درآمد کمیٹی (ڈی ایل آئی سی) کی میٹنگ طلب کی گئی۔وہیںمیٹنگ کا مقصد ضلع میں نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور روزگار کے مواقع کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ممکن اورتیجسوینی اقدامات کے نفاذ کی پیشرفت کا جائزہ لینا تھا۔
وہیںمیٹنگ کے دوران، نوڈل آفیسر نے ڈی ایل آئی سی کی پچھلی میٹنگوں میں منظور شدہ کیسوں کی صورتحال پر اپ ڈیٹ فراہم کیا۔ڈی ڈی سی ویشیش مہاجن نے زیر التواء ملازمت کے معاملات کو تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا، بینکوں کو ہدایت دی کہ وہ 10 مارچ سے پہلے مکمل کریں۔
ممکن اور تیجسوینی کے تحت بے روزگار اہل نوجوانوں کے کئی معاملات کمیٹی کے سامنے منظوری کے لیے پیش کیے گئے۔ محتاط جائزہ لینے کے بعد، ڈی ڈی سی وشیش مہاجن نے امیدواروں کو زیادہ سے زیادہ فائدہ کو یقینی بنانے کیلئے انتخاب کے عمل کو بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے،ممکن کے تحت 24 نئے کیس اور تیجسوینی کے 54 کیسوں کو منظوری دی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا