ڈی ایس ایس نے جموں کے سلگتے ہوئے مسائل پر ہنگامی اجلاس طلب کیا

0
0

سروڑ ٹول پلازہ اور اسمارٹ میٹرز کی تنصیب پر شدید ناراضگی کا اظہار کیا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ جموں صوبے کی مختلف سماجی اور سیاسی تنظیموں کے سرکردہ رہنماؤں کا ایک ہنگامی اجلاس سابق کابینہ وزیر اور ڈوگرہ صدر سبھا کے صدر جموں و کشمیر گلچین سنگھ چاڑک نے طلب کیا۔ اس موقع پر کئی سیاسی اور سماجی تنظیموں کے نمائندگان نے شرکت کی تاکہ جموں خطہ کے موجودہ سلگتے ہوئے۔اس موقع پرایک سخت الفاظ میں قرار داد میں جسے ایوان نے کثرت سے منظور کیا، حکومت کے رویہ کی شدید مذمت کی گئی اور مطالبہ کیا گیا کہ ٹول پلازہ کو فوری طور پر ختم کیا جائے اور ٹول ٹیکس کی وصولی فوری بند کی جائے۔وہیںمقررین نے حکام کے رویے کی مذمت کی۔تاہم بھوک ہڑتال پر بیٹھے لوگوں کے سلسلے میں کہا گیا کہ اگر ان لوگوں کو کوئی نقصان پہنچا تو اس کے نتائج کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی اور کہا گیا کہ ٹول پلازہ کو بغیر کسی تاخیر کے فوری طور پر ختم کیا جائے۔اجلاس کے دوران منظور کی گئی ایک اور قرار داد میں بجلی کے سمارٹ میٹرز کی تنصیب کی شدید مذمت کی گئی اور مطالبہ کیا گیا کہ اس ساری مشق کو روک دیا جائے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا