ڈی آئی پی آرنے گورنمنٹ ہائر اسکینڈری اسکول بخشی نگر جموں میں

0
31

‘سوشل میڈیا کے استعمال اور غلط استعمال’ پر سمپوزیم کی میزبانی کی
لازوال ڈیسک
جموں//کلچرل یونٹ، محکمہ اطلاعات اور تعلقات عامہ، جموں نے آج یہاں گورنمنٹ ہائر اسکینڈری اسکول بخشی نگر جموں میں "سوشل میڈیا کے استعمال اور غلط استعمال” کے موضوع پر ایک سمپوزیم اور ثقافتی پروگرام کا انعقاد کیا۔وہیں اس تقریب کے انعقاد کا مقصد نوجوان نسل کو سوشل میڈیا کے استعمال اور غلط استعمال سے آگاہ کرنا تھا۔طلباء نے سوشل میڈیا کے روشن اور تاریک پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہوئے موضوع پر قیمتی معلومات پیش کیں۔اس دوارن طلباء کے تلفظ، آواز کی ماڈیولیشن، حقیقت کی نمائندگی، اعتماد وغیرہ کے پیرامیٹرز پر پرکھا گیا۔جبکہ اس تقریب میں سنجنا گنجو، روی رینا اور سنیتا دھرنے بطور جج کے فرائض انجام دئے۔وہیںمقابلے میں کل 10 طلباء نے حصہ لیا۔ پہلی پوزیشن کاشوی پنڈتا نے حاصل کی، دوسری پوزیشن آرین سوری نے حاصل کی، تیسری پوزیشن ویدانشی کھجوریا نے حاصل کی۔بعد ازاں محکمہ اطلاعات جموں کے کلچرل ونگ کے فنکاروں نے ایک رنگا رنگ ثقافتی پروگرام پیش کیا جسے سکول کے طلباء اور عملے نے خوب سراہا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اسکول کے پرنسپل شیو کمار پنڈتا نے طلبہ کو اس موضوع کے بارے میں آگاہی دی اور اسکول میں اس طرح کی بامعنی تقریب کے انعقاد کے لیے محکمہ اطلاعات اور تعلقات عامہ کی تعریف کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا