ڈیٹول بنے گا سواستھ انڈیا کے تحت ہاتھ دھونے کا عالمی دن2024 کی یاد

0
0

میں ملک بھر کے 30 ملین سے زیادہ بچوں کو ہاتھ دھونے کی اہمیت سمجھائی گئی

لازوال ڈیسک
جموں// ریکیٹس فلیگ شپ کمپین، ڈیٹول بنے گا سواستھ انڈیا (بی ایس آئی)، کے تحت ہاتھ دھونے کا عالمی دن منایا گیا، جس میں ملک بھر کے 30 ملین سے زیادہ بچوں کو اپنی صحت کے تعلق سے ہاتھ دھونے کی اہمیت سمجھائی گئی۔وہیںکلین ہینڈز فار آل: ایڈوانسنگ ہیلتھ ایکویٹی تھرو ہائجین’، تقریب نے اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ڈیٹول بی ایس آئی کے عزم کو اجاگر کیا کہ ہر طبقے سے تعلق رکھنے والے بچوں کو حفظان صحت سے متعلق ضروری معلومات تک حاصل کرائی جائیں

https://www.dettol.co.in/

اور کوئی اس سے محروم نہ رہے۔ہاتھ دھونے کے عالمی دن 2024 کے موقع پر، ڈیٹول اسکول ہائیجین ایجوکیشن پروگرام، بی ایس آئی کے تحت، 29 ریاستوں اور 7 یونین ٹیریٹریز میں 100 سے زائد شراکت داروں کے تعاون سے 30 ملین بچوں کو شامل کیا۔ اس مہم نے ہندوستان بھر میں سروودیا اسکلووں، نوودیا اسکولوں، آرمی اسکولوں اور کیندریہ ودیالیوں سمیت سرکاری، نجی، سرکاری امداد یافتہ اور غیر امدادی شعبوں کے اسکولوں کی شرکت کے ذریعے ہاتھ دھونے کی مناسب تکنیکوں کو فروغ دیا۔
وہیںاس پہل کے ایک حصے کے طور پر، ڈیٹول بی ایس آئی نے صحت، صفائی اور حفظان صحت کی یونانی دیوی ہائجیاسے متاثر ہو کر ڈیٹول ہائجن چیٹ بوٹ ، ہائجن فار گڈ ہائجن شروع کیا۔ یہ اے آئی اور وہاٹس ایپ سے چلنے والا چیٹ بوٹ 7زبانوں ہندی، انگریزی، تمل، کنڑ، اڑیا، گجراتی اور تیلگو میں حفظان صحت سے متعلق اہم معلومات پیش کرتا ہے اور ابھی اس سلسلے میں بھارت کی تمام 22 سرکاری زبانوں تک پھیلانے کا منصوبہ ہے۔ چیٹ بوٹ خود سیکھنے، سیلف ہیلپ ٹولز اور انٹرایکٹو پلیٹ فارمز کی بڑھتی ہوئی ضرورت کو اجاگر کرتا ہے تاکہ زیاد سے زیادہ بیداری آئے۔
اس موقع پر ، روی بھٹناگر، ڈائریکٹر آف ایکسٹرنل افیئرز اینڈ پارٹنرشپس، ریکٹ ساؤتھ ایشیا نے خطاب کرتے ہوئے کہا، ریکٹ میں، ہم حفظان صحت کی تعلیم کی راہ میں آنے والی رکاوٹوں کو دور کرنے اور ہر بچے کے لیے ایک صحتمند مستقبل بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ حفظان صحت میں سب کے لیے مساوات کے لیے ہم ایک دہائی سے بھی زیادہ عرصے سے حکومت ہند کی کلین انڈیا تحریک کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں۔ ہماری یہ وابستگی اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ہے کہ ہر بچہ خواہ وہ کہیں بھی ہو، ہاتھ دھونے کی زندگی بچانے والی مشق سیکھ سکے۔ جیسا کہ ہم نے حال ہی میں پہل کے 11 ویں سال میں قدم رکھا ہے، حفظان صحت میں مساوات پر ہماری توجہ پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہے، ‘ اور کسی کو پیچھے نہ چھوڑنے’ کے ہمارے وسیع مشن میں معاون ہو رہی ہے۔
صرف 2023 میں، مہم نے 34 بلین سے زیادہ ہاتھ دھونے کے مواقع فراہم کیے، جس سے ملک بھر میں حفظان صحت کی اچھی عادات کو فروغ دینے کی لگن بڑھی ہے۔ یہ جاری مہم ’ایک عالمی حفظان صحت‘ کے تحت چھ اہم مواقع پر، یعنی ٹوائلٹ استعمال کرنے کے بعد، کھانے سے پہلے، کھانا بنانے سے پہلے، اور کھانسی یا چھینک کے بعد بچوں کو ہاتھ دھونے کی تعلیم دیتی ہے۔پدم شری ایس دامودرن، بانی گرامالیہ، نے دیہی برادریوں میں حفظان صحت کی تعلیم کی اہمیت پر زور دیا، "رگ وید سکھاتا ہے کہ پانی بیماری کو دور کرتا ہے اور زندگی کو برقرار رکھتا ہے۔ بیماری سے بچنے کے لیے محفوظ پانی، صفائی ستھرائی اور حفظان صحت خاص طور پر صابن سے ہاتھ دھونا ضروری ہے۔ ہاتھ دھونے کی عالمی مہم کے ذریعے، ڈیٹول بنے گا سوستھ انڈیا اور گرامالیا کا مقصد ایک کروڑ بچوں کو بہتر صحت اور حفظان صحت کے لیے ہاتھ دھونے کی تکنیک سکھانا ہے۔”

https://lazawal.com/?cat=

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا