جی ڈی سی سدھرا کے زیر اہتمام نیشنل ڈینگی ڈے منایا گیا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ہر سال، 16 مئی کو قومی ڈینگی ڈے کے طور پر نامزد کیا جاتا ہے۔ یہ دن اس حالت اور اس سے بچنے کے طریقے کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے منایا جاتا ہے۔وہیں جی ڈی سی سدھرا کے این ایس ایس یونٹ نے اس سال کے تھیم’ڈینگی سے بچاؤ، محفوظ کل کے لیے ہماری ذمہ داری‘پر ایک تقریب کا انعقاد کیا ۔تاہم پروگرام کا آغاز ڈاکٹر پورویا ہنس، پی او این ایس ایس یونٹ کے خطبہ استقبالیہ سے ہوا۔ اس موقع پرپروفیسر گرجیت، ایچ او ڈی پنجابی نے بیماری کے بارے میں آگاہی دی اور بتایا کہ ہم اس سے کیسے لڑ سکتے ہیں۔ وہیںطلباء کو ڈینگی کی وبا کے بارے میں آگاہی فراہم کرنے کے لیے جو موسمی پیٹرن کے ساتھ ٹرانسمیشن اکثر برسات کے موسم کے دوران اور اس کے بعد عروج پر ہوتی ہے، ایک دستاویزی فلم دکھائی گئی۔
اس دوران کیمپس کے اندر صفائی مہم بھی چلائی گئی، جس میں این ایس ایس کے متعدد رضاکاروں نے حصہ لیا اور بقیہ طلباء کو ڈینگی جیسی وبائی امراض کو روکنے کے لیے صفائی کی اہمیت سے آگاہ کیا۔واضح رہے پروگرام کا اہتمام ڈاکٹر پورویہ ہنس، پی او این ایس ایس نے ڈاکٹر مسرت، پروفیسر شونیما، پروفیسر گرجیت، ڈاکٹر انو اور این ایس ایس یونٹ کے مسٹر دیپک پی ٹی آئی کے فعال تعاون کے ساتھ کالج کے پرنسپل ڈاکٹر جی ایس رکوال کی قابل رہنمائی میں کیا تھا۔