لازوال ویب ڈیسک
نئی دہلی، //عام آدمی پارٹی کی رکن پارلیمنٹ سواتی مالیوال نے آج کہا کہ ہر سال کی طرح اس بار بھی دہلی میونسپل کارپوریشن (ایم سی ڈی ) ڈینگو کو روکنے میں پوری طرح سے ناکام رہی ہے۔
http://www.uniurdu.com/
محترمہ مالیوال نے ایکس پر کہا کہ مجھے پچھلے ایک ہفتے سے 103 ڈگری تک بخار ہے۔ ٹیسٹ کروایا تو پتہ چلا کہ ڈینگوہے۔ صرف اس ہفتے دہلی میں ڈینگو کے 300 سے زیادہ کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ ہر سال کی طرح اس بار بھی کارپوریشن اس بیماری کو روکنے میں مکمل طور پر ناکام رہی ہے۔ ہر طرف گندگی اور پانی بھرا ہوا ہے۔
انہوں نے کہا ’’میں ہر ایک سے گزارش کرتی ہوں کہ اس بیماری سے بچنے کے لیے اپنی ہر ممکن کوشش کریں اور کارپوریشن سے کوئی امید نہ رکھیں۔‘‘