ڈیموکریٹک پروگریسو آزاد پارٹی کی کشمیری بے گھر عوامی اکائی جگٹی کا اجلاس منعقد

0
0

پارٹی لیڈران نے جلسہ کو پارٹی کے اقتدار میں آنے پر ترقی اور گڈ گورننس کے منشور سے آگاہ کیا
روبی سنگھ
جموں؍؍ڈی پی اے پی لیڈروں کے کشمیری بے گھر افراد اکائی سنجے دھر صدر، پیارے لال پنڈتا چیئرمین، راج کمار ٹکو جنرل سیکرٹری، ڈیزی دھر مہیلا صدر، رینو رزان، ورکنگ نائب صدر/جنرل سیکورٹی مہیلا ونگ (جے اینڈ کے)،انجلی پنڈتا مہیلا ونگ یونٹ صدر جگٹی، سنجنا شیر یونٹ نائب صدر جگٹی، رویندر سنگھ سکریٹری، چرنجیت سنگھ پبلسٹی سکریٹری، نوین گوسانی یوتھ صدر، راہول رینا یوتھ نائب صدر نے ڈسپلیسڈ کیمپ، جگٹی میں پارٹی میٹنگ بلائی جس میں بڑی تعداد میں خواتین ممبران نے شرکت کی۔ وہیںقائدین نے جلسہ کو پارٹی کے اقتدار میں آنے پر ترقی اور گڈ گورننس کے منشور سے آگاہ کیا۔اس موقع پر اجتماع نے غلام نبی آزادکی متحرک قیادت میں پارٹی کے علامتی نظریے کو تحمل سے سنا اور قائدین نے جلسہ کو معمول کے مطابق کام کرنے کا یقین دلایا۔قائدین نے اجتماع کو یقین دلایا کہ وہ ان تمام مسائل/مطالبات کو متعلقہ حکام کے سامنے بروقت ترجیحی بنیادوں پر غور کرنے کے لیے پیش کریں گے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا