ڈیجیٹل معیشت سے ترقی کی رفتار میں تیزی:مودی

1
0
یواین آئی
شیامین؍؍وزیر اعظم نریندر مودی نے برکس ممالک کے مابین نئی کھوج کے میدان میں مضبوط تعاون کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے آج کہاکہ ڈیجیٹل معیشت سے ترقی کی رفتار میں تیزی آسکتی ہے اور اس سے مسلسل ترقی کا ہدف حاصل کرنے میں بھی مدد ملے گی۔مسٹر مودی چین کے ساحلی شہر شیامین میں نویں برکس کانفرنس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہاکہ ان ممالک کے اسمارٹ شہر، آفات سے نمٹنے سے لے کر شہروں کی ترقی کے شعبہ میں آپسی تعاون بڑھائے جانے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہاکہ آپسی تعاون سے ہی ترقی ممکن ہے اور ایک مضبوط برکس ساجھیداری اور ‘انوویشن’ ترقی کا ذریعہ بن سکتا ہے ۔ شمسی توانائی ایجنڈا کو مضبوطی دینے کیلئے برکس ممالک بین الاقوامی شمسی اتحاد (آئی ایس اے ) کے ساتھ کام کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا ‘مشترکہ ساجھیداری کے تحت نوجوانوں کو مرکزی دھارے میں جوڑنے ، مہارت کی ترقی میں تعاون بڑھانے اور اعلی تکنیکی درجہ کے کاموں میں اشتراک کی ضرورت ہے ۔مسٹر مودی کانفرنس میں شرکت کرنے کیلئے اتوار کی شام یہاں پہنچے تھے ۔ انہوں نے رات کو ہی ہندستانی برادری کے لوگوں سے ملاقات کی۔ اس دوران بھارت ماتا کی جے کے نعرے لگے اور مودی مودی کی گونج بھی سنائی دی۔ یہ کانفرنس پانچ ستمبر تک چلے گی۔واضح رہے کہ ڈوکلام علاقہ میں ہندستان اور چین کے مابین دو ماہ تک جاری تعطل کے بعد دونوں ممالک نے 28 اگست کو اپنے اپنے فوجیوں کو واپس بلانے کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد پہلی بار برازیل، روس، ہندستان، چین اور جنوبی افریقہ کے لیڈروں کی ملاقات ہو رہی ہے ۔انفرنس کے لئے یہاں آئے لیڈر ایک مکمل سیشن میں بھی شرکت کریں گے جہاں وہ اہم شعبوں میں برکس کے اراکین ممالک کے مابین تعاون کے طریقوں پر تبادلہ خیال کریں گے ۔ اس کے علاوہ یہ لیڈر عالمی معیشت اور چیلنجوں سمیت اہم بین الاقوامی امور پر بھی بات چیت کریں گے ۔
FacebookTwitterWhatsAppShare

1 تعليق

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا