ڈیجیٹل انڈیا کے دور میں بھی بیمار کو چارپائی پر اٹھانا پڑ رہا ہے

0
0

1947 سے لے کر آج تک بھلیسہ نالی ڈولو کی عوام گاڑی ۔سڑک سے محروم
منظور سمسھال

بھلیسہ ؍؍ بلاک چلی گاؤں نالی ڈولو کی عوام ہر سولیات سے محروم ہے۔ 1947 کی طرح وقت گزارنے پر مجبور ہو رہے ہیں گاڑی سڑک نہ ہونے کی وجہ سے بیمار کو لے کر تین گھنٹے کا سفر طے کرنا پڑ رہا ہے۔ضلع انتظامہ اور موجودہ سرکار کو جانکاری دی کہ نالی ڈولو کی عوام کو بارش اور برف باری میں کافی مشکلات کا سامنا دیکھنے کو مل رہا ہے ۔راشن اور باقی تمام چیزوں کو چارپائی پر اٹھا کر تین گھنٹے کا سفر کرنے کے بعد اپنے آبائی گاؤں میں پہنچتے ہیں ۔کئی برسوں سے سرکار کے سامنے پکار لگا کر رکھی ہے لیکن ابھی تک کوئی شنوائی نہیں ہوئی ہے جب کوئی بیمار ہو جائے تو چارپائی پر اٹھا کر گاڑی کی سڑک میں پہنچنا پڑتا ہے وقت بدلنے کے ساتھ ساتھ ہر علاقے میں تبدیلی ہو رہی ہے لیکن علاقہ مکسیاس نالی ڈولو کی عوام 1947 کی طرح وقت گزر رہی ہے ۔چودھری محمد موسیٰ اور محمد اشرف نے کہا کہ ہماری ضلع انتظامیہ سے پھر پکار ہے کہ اس علاقے میں سڑک بنائی جائے تاکہ پھر سے عوام سکون کی سانس لے سکے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا