ایسے پروگرام طلبہ میں مضمون کے تئیں ذوق و شوق پیدا کرتے ہیں:پروفیسر شبیر حسین شاہ
ناظم علی خان
´ٓٓ±ٍ±±´´´´مینڈھرگو رنمنٹ ڈگری کا لج مینڈھر کے شعبہءجغرافیہ میں ایک انٹرا کالج ”کوز“ پرو گرام کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کی صدارت کالج کے پرنسپل پروفیسر شبیر حسین شاہ نے کی۔ اس پروگرام میں شعبہ جغرافیہ کے پندرہ طلبہ نے حصہ لیا جن کو پانچ گروہوں ، پروفیسر سید رفیع اللہ گروپ، پروفیسر محمد شفیع گروپ، پروفیسر آر۔ایل۔سنگھ گروپ ، پروفیسر مونس رضا گروپ اور پروفیسر سید مظفر حسین گروپ میں تقسیم کیا گیا۔ جن میں پروفیسر محمد شفیع گروپ،پروفیسر رفیع اللہ گروپ اور پروفیسر مونس رضا گروپ نے بالترتیب تیسرا،دوسرا اور پہلا مقام حاصل کیا۔ پروفیسر شبیر حسین شاہ پرنسپل نے اپنے صدارتی خطبے میںشعبہءجغرافیہ کے صدر ڈاکٹر ذوالفقار علی شاہ اور دوسرے اراکین کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ اس طرح کے پروگرام طلبہ میں اپنے مضمون کے تئیں ذوق و شوق پیدا کرنے کا باعث ہوتے ہیں۔ اس پروگرام میں کالج فیکلٹی کے علاوہ طلبہ و طالبات کی بھاری تعداد نے بھی شرکت کی۔ آخر میں پرنسپل پروفیسر شبیر حسین شاہ نے طلبہ میں انعا مات تقسیم کیے۔