ڈگری کالج کیلئے منجاکوٹ میں احتجاجی دھرنا دوسرے روز میں داخل

0
0

کہاکالج کے ساتھ ساتھ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اور منصف کورٹ کی بھی منظوری دی جائے
نمائندہ لازوال
منجاکوٹمنجاکوٹ میں کالج ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اور منصف کورٹ کی مانگ کو لیکر لوگوں کا احتجاج اور دھرنا دوسرے دن میں داخل ہو گیا۔اس موقعہ پر سابقہ صحت کے وزیر شبیر احمد خان کے ساتھ ساتھ تمام پارٹی لیڈران اور بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی ۔شبیر احمد خان نے اپنے بیان میں موجودہ حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت راجوری پونچھ کو ہر طریقے سے نظرانداز کر رہی ہے جو ناقابل برداشت ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ منجاکوٹ میں ڈگری کالج کی دیرینہ مانگ کے ساتھ ساتھ منصف کورٹ اور ائے ڈی سی کو بھی تعینات کیا جائے۔ انہوں نے تھنہ منڈی اور درہال کے مطالبات کو بھی حل کرنے کی مانگ کرت ہوئے وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی سے مانگ کی کہ وہ جلد سے جلد ان لوگوں کی مانگوں کو پورا کریں۔وہیں اس موقعہ پر تمام پارٹیوں سے وابستہ لیڈران نے بھی احتجاج میں شرکت کر کے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت جلد سے جلد کالج کے ساتھ ساتھ دیگر مطالبات بھی حل کرے ورنہ بڑے پیمانے پر احتجاج کیا جائے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا