ڈگری کالج پلوڑا کے این سی سی یونٹس کی آل انڈین باکسنگچیمپئن شپ میں چمک

0
0

جی ڈی سی پلوڑہ کے این سی سی کیڈٹ کارتک کمار شرما نے چاندی کا تمغہ جیتا
لازوا ل ڈیسک
جموں//آل انڈیا انٹر یونیورسٹی کِک باکسنگ (ایم اینڈ ڈبلیو) چیمپئن شپ 2023-24یہاںسبھارتی یونیورسٹی میرٹھ (یوپی) میں منعقد ہوئی۔وہیں ایتھلیٹ81 کیٹیگری میں جی ڈی سی پلوڑہ کے این سی سی کیڈٹ کارتک کمار شرما نے چاندی کا تمغہ جیتااور جموں یونیورسٹی ٹیم کی نمائندگی ۔ اس موقع پر پرنسپل پروفیسر۔(ڈاکٹر) اشو وششت نے کارتک کمار شرما کو مبارکباد دیتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔جنہوں نے بطور این سی سی کیڈٹ چاندی کا تمغہ جیتا ۔اس غیر معمولی کو جیت حاصل کرنے میں ان کی عظیم کوششوں اور سخت محنت کو سراہا۔
وہیںان کی کامیابی دوسرے طلباء کو متاثر کرے گی اور ایک مسابقتی جذبہ پیدا کرے گی۔ آخر میں انہوں نے ایتھلیٹ کو اپنے تمام تر کاموں میں نیک خواہشات کا اظہار کیا۔وہیں اس سلسلہ میں کالج کے ا حاطے میں ایک مختصر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔جس کا انعقاد اے این او پروفیسر (لیفٹیننٹ) ارون شرما نے کیا تھا ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا