G20 پریذیڈنسی اور مشن لائف کے موضوع پر مقررین نے اپنے خیالات کا اظہار کیا
لازوال ڈیسک
راجوری؍؍گورنمنٹ ڈگری کالج تھنہ منڈی نے سنٹرل بیورو آف کمیونیکیشن منسٹری آف انفارمیشن اینڈ براڈکاسٹنگ کے تعاون سے جی ڈی سی تھنہ منڈی میں دو روزہ پروگرام کا انعقاد کیا جس میں پوسٹر بنانے، ریسورس پرسنز کے لیکچرز، کوئز اور این ایس ایس کے رضاکاروں کی تقریروں کے سلسلے میں سرگرمیاں منعقد کی گئیں۔واضح رہے یہ پروگرام مشن لائیف ، جی 20 پریذیڈنسی اور 9 سال بی مثال کے عنوان پر منعقد ہوا ۔وہیں تقریب کا انعقاد کالج کے پرنسپل پروفیسر (ڈاکٹر) فاروق احمد کی سرپرستی میں کیا گیا۔اس تقریب میں این ایس ایس کے رضاکاروں اور دیگر اداروں کے طلباء کی پرجوش شرکت دیکھی گئی۔ اس موقع پر سب ڈویژنل مجسٹریٹ تھنہ منڈی، شفیق احمد میر، تحصیلدار تھنہ منڈی، سید شیل علی شاہ، آئی سی ڈی ایس اور میڈیکل ڈیپارٹمنٹ کے افسران و اہلکار بھی موجود تھے۔وہیں ریسورس پرسن پروفیسر مدثر مجید ایچ او ڈی اسلامک اسٹڈیز اور پروفیسر نوین شرما ایچ او ڈی انوائرمینٹل اسٹڈیز نے بالترتیب G20 پریذیڈنسی اور مشن لائف کے موضوع پر اپنی قیمتی گفتگو پیش کی۔ اس موقع پر این ایس ایس کے تین رضاکاروں نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔واضح رہے تقریب کے پہلے دن پوسٹر سازی کا مقابلہ بھی منعقد کیا گیا جس میں کالج کے 13 اور مسلم ایجوکیشن ٹرسٹ اسکول کے 20 طلباء نے حصہ لیا۔وہیںتقریب کے دوران ڈاکٹر نعیم النساء ایچ او ڈی عربی، پروفیسر محمد شوکت ایچ او ڈی ایجوکیشن اور این ایس ایس پروگرام آفیسر، ڈاکٹر الطاف احمد اور ڈاکٹر ابراہیم لون بھی موجود تھے۔