مقررین نے’ایک روشن جموں و کشمیر کے لیے بدعنوانی کا خاتمہ‘ میں نوجوانوں کے کردار پر زور دیا
لازوال ڈیسک
بانہال؍؍ ہفتہ بھر بھرشٹاچار مکت جموں و کشمیر کی تقریبات کے تحت ڈگری کالج بانہال نے جی ڈی سی بانہال کے کانفرنس ہال میں بھرشٹاچار مکت جموں و کشمیر پر ایک پراثر پروگرام کی میزبانی کے لیے محکمہ سماجی بہبود، رامبن کے ساتھ ہاتھ ملایا۔ وہیںپروگرام کا آغاز ڈاکٹر مختار احمد میر ایچ او ڈی شعبہ سیاسیات کے خطبہ استقبالیہ سے ہوا۔ اس موقع پرمصوراحمد گیری، تحصیل سوشل ویلفیئر آفیسر، رامبن نے برشٹا چار مفت جموں و کشمیر اور کرپشن فری گورننس کے موضوع پر ایک خصوصی نشست کی۔ انہوں نے اپنی تقریر میں ’ایک روشن جموں و کشمیر کے لیے بدعنوانی کا خاتمہ‘ میں نوجوانوں کے کردار پر زور دیا جس کا مقصد معاشرے پر بدعنوانی کے مضر اثرات کے بارے میں بیداری پیدا کرنا اور اساتذہ کے اہم کردار کو اجاگر کرنا ہے۔ اس موقع پرانچارج پرنسپل پروفیسر بشیر احمد نے کچھ اہم معیارات پر بھی روشنی ڈالی اور جموں و کشمیر کو بدعنوانی سے پاک ریاست بنانے کے لیے ہر سطح پر بدعنوانی سے نمٹنے کے لیے اپنی بصیرتوں اور حکمت عملیوں کا اشتراک کیا۔