غلام قادر بیدار
سرینگر؍؍ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام مسٹر اکشے لبرو جی نے آج تحاصیل چاڈورہ اور چرارشریف میں زیر تعمیر نصب درجن مختلف پروجیکٹوں کا دورہ کرتے ہویئے تعمیراتی عمل کا نہایت سنجیدگی سے جائیزہ لیا۔ جبکہ موقعے پرمتعلقہ ذمہ داروں سے تعمیری عمل سے متعلق جانکاری حاصل کی۔ موصوف کے ھمراہ ایس ڈی ایم چاڈورہ کے علاوہ دونوں تحاصیل کے تحصیلداران،منسپل کمیٹیوں کے ازیکیٹو افسران،اوردوسرے ماتحت اداروں کے منتظمین اور وقف اہلکاران بھی موجود رھئے۔ موصوف نے نیو بس اسٹینڈ چاڈورہ، پبلک پارک، چرارشریف میں وقف واشروم، منسپل پارک، چیلڈرن پارک، ٹوریزم بیت الخلائ ، زیارت شریف کی دوار، وغیرہ جیسے تعمیری عمل کے آخری مرحلے سے گزرنے والئے پروجیکٹوں کا ایک ایک جگہ جاکر خود مائینہ کیا اور پروجیکٹ کے متعلق ضروری جانکاری حاصل کی۔ ڈی سی موصوف نے نصب درجن سے زائد تعمیرات کے متعلق تمام متعلقہ محکموں کے عہداران سے پیش رفت رپورٹ دیکھتے ہویئے اطمینان کا اظہار کیا۔ درایں اثنا ہمارے نمایندے سے جایہ واقعہ چرارشریف میں ڈی سی بڈگام مسٹر اکشے لبرو نے کروڈوں روپیہ مالیت سے تیاراور محکمہ سیاحت کے تعاون سے تعمیر کئے گئے درجنوں وضوخانوں اور غسل خانہ جات پر مبنی عالیشان عمارت کو آنے والئے دنوں کے درمیان عوام کے نام وقف کرنے کا اشارہ دیا۔ اس دوران شیخ العالم فلاح وبہبود کمیٹی، سب یونٹ وقف بورڈ، اراکیئن نندہ ریشی کاروان ادب، اور بڑی تعداد میں مقامی معززین اور شہریوں نے متعلقہ پرائیویٹ تعمیراتی ایجنسی اور کنٹریکٹر مسٹر فیصل ملک کا اس بات پر شکریہ ادا کیا کہ انھوں نے نہایت دیانتداری اور جان توڑ محنت کے بدولت ھی آخرکار، احاطہ زیارتگاہ میں واقعہ سپیشل واشروم پروجیکٹ جیسا ایک روکا پڑھا۔ جامع تعمیراتی کام پایہ تکمیل تک وقت پہنچا گیا۔