ڈپٹی کمشنرپونچھ کامینڈھرمیں عوامی شکایت ازالہ کیمپ

0
0

لوگوںنے بجلی ،پانی، سڑکوں اور خاص کر محکمہ دیہی ترقی کو جم کر تنقید کا نشانہ بنایا
ناظم علی خان

مینڈھر//ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ نے جمعرات کو ڈاک بنگلہ مینڈھر میں عوام دربار لگا کر لوگوں کی شکائتیں سن کر ان کا ازالہ کیا اس دوران ضلع ترقیاتی کمشنر کے ہمراہ ضلع کے افیسران و تحصیل افیسران بھی موجود تھے ڈاک بنگلہ مینڈھر میں عوامی دربار میں بڑی تعداد میں سابق پنچ سابق سرپنچ و معززین مینڈھر موجود تھے ۔اس دوران بولنے والوں نے بجلی ،پانی، سڑکوں اور خاص کر محکمہ دیہی ترقی کو جم کر تنقید کا نشانہ بنایا انھوں نے کہا کہ محکمہ دیہی ترقی کے اعلی ملازمین نے اس وقت تک لوگوں کو نریگا سکیم کی مزدوری کے پیسے نہیں دئیے اور لوگ در در کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں جبکہ محکمہ نے دیواروں پر بڑے بڑے سائن بورڈ چسپان کئے ہوئے ہیں کہ پندرہ دن کے اندر مزدور کو مزدوری دی جائے گی لیکن مینڈھر میں مزدوری کے لئے کئی سال لگ جاتے ہیں ۔انھوں نے کہا کہ مزدوروں کو اگر عید پر بھی پیسے نہیں دئیے گئے تو پھر غریب مزدور اور اس کے بچے کیسے عید منائیں گے ۔بڑے افسوس کی بات ہے لوگوں نے محکمہ بجلی کے افیسران کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بجلی کا کوئی ٹائم نہیں ہے کہ بجلی کب آئی گی اور کب جائے گی ۔انھوں نے کہا کہ بجلی کا ٹائم ٹیبل بنایا جائے تاکہ لوگوں کو وقت پر بجلی مل سکے ۔انھوں نے کہا کہ علاقہ میں کئی ہفتوں تک ٹرانسفارمر جلے رہتے ہیں لیکن محکمہ لا پرواہی کرتا ہے اور کئی بار شکائتیں کرنے کے بعد ٹرنافسامر نہیں لگائے جاتے ہیں ۔انھوں نے علاقہ میں سڑکوں کی خستہ حالت کو بہتر بنانے کی ضلع ترقیاتی کمشنر سے اپیل کی کہ سڑکوں کی نہائت ہی خستہ حالت اور سڑکوں پر گاڑیاں چلانا نہائت ہی مشکل ہو گیا ہے اور بارشوں کے دنوں میں عام لوگوں کو کئی کلو میٹر پیدل سفر کرنا پڑتا ہے ۔انھوں نے کہا کہ فوری طور سڑکوں کو بہتر بنایا جائے ۔اس دوران لوگوں نے پی ایچ ای محکمہ کے ملازمین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہئوے کہا کہ محکمہ کے ملازمین زمین سطح پر کوئی کام نہیں کر رہے ہیں اور محکمہ پی ایچ ای کی سکیموں کی زمینی سطح پرنہایت ہی خستہ حالت ہے اور لوگوں کو پینے کا صاف پانی کئی ہفتوں تک نہیں ملتا ۔اس کی وجہ یہ ہے کہ لائن مین لاپرواہی سے کام کرتے ہیں اور اعلی ملازمین کا لائن مینوں پر کوئی کنٹرول نہیں ہے ۔انھوں نے کہا کہ لوگوں کو پینے کا صاف پانی کئی کلو میٹر دور سے جا کر پیدل چلانا پڑتا ہے اور محکمہ صرف سال کے بعد کرایہ وصول کرتا ہے جبکہ لائنوں کی بھی خستہ حالت ہے اور لائنیں ٹھیک کرنے کے لئے محکمہ کہ پاس پائپیں بھی نہیں ہیں ۔انھوں نے محکمہ پی ایچ ای کی کار کردگی کو بہتر بنانے کی اپیل کی۔ اس موقعہ پر لوگوں نے محکمہ فوڈ اینڈ کنٹرول کے اعلی ملازمین کو اڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ محکمہ کے ملازمین نے لوگوں کا راشن بند کر دیا ہے اور صرف بی پی ایل والوں کو راشن دیا جا رہاہے جبکہ وہ بھی مہنگے داموں پر بھکتا ہے اور باقی تمام غریب عوام کا راشن بند کر دیا ہے۔انھوں نے سرکار کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ فوری طور تمام لوگوں کا راشن اور چینی دستیاب کی جائے تاکہ لوگوں کو کسی بھی پریشانی کا سامنہ نہ کرنا پڑے۔ اس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ نے تمام بولنے والوں کی باتیں سننے کے بعد انھیں یقین دلایا کہ آپ کے جائز کام فوری طور پر حل کئے جائیں گے کیونکہ اسی لئے میں افیسران ساتھ رکھے ہوئے ہیں اور جو کام ضلع سطح پر ہو گا اس کو فوری طور حل کیا جائے گا پانی، بجلی اور سڑکوں کی خالت کو جلد بہتر کیا جائے جبکہ نریگا سکیم کے تحت جن لوگوں کے مزدوری باقی ہے ان کو جلد دلائی جائے گی ۔انھوں نے افیسران سے مخاطب ہو کر کہا کہ لوگوں کو کسی بھی قسم کی پریشانی نہیں آنی چاہیے اور جو کام آپ کر سکتے ہو اس کو فوری طور حل کریں۔ انھوں نے کہا کہ اگر کوئی پریشانی آٹی ہے تو مجھے بتائیں تاکہ میں وہ بھی حل کرنے میںآپ کی پوری مدد کروں گا ۔انھوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ آپ بھائی چارہ آپسی بنائے رکھیں تاکہ حالات ٹھیک رہیں اور اگر کوئی پریشانی آتی ہے تو ہم سے بات کریں ہم آ پ کے معاملات حل کرنے میں پوری مدد کریں گے اس موقعہ پر بولنے والوں میں حاجی محمد رشید عرف حاجی پلو، چوہدری محمد صادق،صدیق ناز،حبیب اللہ خان،مشتاق فانی،ایڈووکیٹ اکبر حسین،ایڈووکیٹ شوکت چوہدری کے علاوہ کئی لوگوں نے خطاب کیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا