جموں میونسپل کارپوریشن کے جاری ترقیاتی کاموںکا لیا جائزہ
لازوال ڈیسک
جموں؍؍جموں کے ڈپٹی میئر بلدیو سنگھ بلوریا نے جموں میونسپل کارپوریشن (جے ایم سی) کے جاری ترقیاتی کاموں کے حوالے سے ایک اہم میٹنگ کی صدارت کی۔واضح رہے ڈپٹی میئر جموں، بلدیو سنگھ بلواریہ نے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی قیادت کی جس میں جے ایم سی زیر نگرانی چل رہے ترقیاتی اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔تاہم میٹنگ کے بنیادی ایجنڈے میں فنڈز مختص کرنا شامل تھا۔اس موقع پرڈپٹی میئر جموں، بلوریا نے ان فنڈز کو ہر وارڈ میں مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کے لیے موثر انداز میں استعمال کرنے کی اہم ضرورت پر زور دیا اور ان کی بروقت تکمیل پر زور دیا۔وہیں فنڈز کی تقسیم پر تبادلہ خیال کے علاوہ، میٹنگ نے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے مسائل پر روشنی ڈالی جو عام لوگوں میں تشویش کا باعث بن رہے ہیں۔ ڈپٹی میئر جموں، بلوریا نے مکینوں کو درپیش چیلنجوں پر غور کیا اور عوامی فلاح و بہبود کے مفاد میں قابل عمل حل تلاش کرتے ہوئے ان مسائل سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی پر غور کیا۔ ڈپٹی میئر جموں نے جے ایم سی کے تمام جاری سول اور الیکٹریکلکاموں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے عام لوگوں کو درپیش مسائل پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایات جاری کیں۔