ڈپٹی میئر جموں بلدیو سنگھ بلوریا نے پنجابی ویڈیو گانا ’سکھیوں‘ جاری کیا

0
0

جموں و کشمیر کے کے نوجوان ٹیلنٹ کی کوششوں کی تعریف کی
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ڈپٹی میئر جموں بلدیو سنگھ بلوریا نے پریس کلب جموں میں منعقدہ ایک پروقار تقریب میں پنجابی ویڈیو گانا ’سکھیوں‘ جاری کیا۔ اس موقع پر جموں کے ڈپٹی میئر بلدیو سنگھ بلوریا مہمان خصوصی تھے اور زوراور سنگھ جموال (چیئرمین ٹیم جموں)، ڈاکٹر ارجا سنگھ (سماجی کارکن)، شاداب خان (بالی ووڈ اداکار)، طارق خان (بالی ووڈ ڈائریکٹر) اور بابا کنڈیشور مہمان خصوصی تھے۔واضح رہے ریحام اس گانے کے گلوکار ہونے کے ساتھ ساتھ نغمہ نگار اور کمپوزر بھی ہیں۔تاہم گانے کا میوزک اور مکس ماسٹر سان جے سینی نے ترتیب دیا ہے اور ویڈیو ڈائریکٹر اور ایڈیٹنگ کا کام چنگیز خان نے کیا ہے۔وہیں ڈپٹی میئر، جو اس موقع پر مہمان خصوصی تھے، نے شاندار فن کے لیے باصلاحیت گلوکاروں اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔ ڈپٹی میئر جموں، بلوریا نے کہا کہ پوری ٹیم اس کام کے لیے تمام تعریفوں کی مستحق ہے اور میں ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔اس موقع پر ڈپٹی میئر جموں نے جموں و کشمیر کے کے نوجوان ٹیلنٹ کی کوششوں کی تعریف کی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جدید ذہنوں کے لیے آج ہر جگہ نئے مواقع کھل رہے ہیں۔ ڈپٹی میئر نے کہا کہ جموں و کشمیر حکومت کو موسیقی اور فلم انڈسٹری کے لیے اپنے دروازے کھولنے چاہئیں اور اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ اس کی موجودگی کو یہاں بڑے پیمانے پر محسوس کیا جائے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا