356 چالان جاری کیے گئے ، متعدد کے لائسنس منسوخ
لازوال ڈیسک
ڈوڈہ// ڈوڈہ میں ٹریفک کی خلاف ورزیوں کو روکنے اور روڈ سیفٹی کو یقینی بنانے کی ایک پرعزم کوشش کے تحت، موٹر وہیکل ڈپارٹمنٹ نے ڈپٹی کمشنر ہرویندر سنگھ کی رہنمائی میں یہاں ٹریفک کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ایک بڑے پیمانے پر نفاذ مہم شروع کی۔جبکہ اے آر ٹی او ڈوڈہ، راجیش گپتا کی نگرانی میں، اور ایم وی ڈی کے عملے کے تعاون سے، ضلع کے مختلف مقامات پر ایک جامع آپریشن کا آغاز ہوا۔ایم وی ڈی ٹیم نے ٹریفک کی بے تحاشا خلاف ورزیوں کے ساتھ حساس علاقوں کو حکمت عملی سے نشانہ بنایااور ایک مکمل کریک ڈاؤن کیا۔وہیں مجموعی طور پر 356 چالان جاری کیے گئے، جن کے ساتھ 91 کمپاؤنڈز بھی شامل تھے، جن سے 898,700 روپے کا خاطر خواہ ریونیو اکٹھا ہوا۔ اس آپریشن کا مقصد نہ صرف خلاف ورزی کرنے والوں کو سزا دینا تھا بلکہ ٹریفک ضابطوں کی پابندی کی اہمیت کے بارے میں ایک مضبوط پیغام بھیجنا تھا۔آپریشن کے دوران ایم وی ڈی ڈیپارٹمنٹ نے فیصلہ کن اقدامات اٹھاتے ہوئے نو ڈرائیونگ لائسنس منسوخ اور معطل کر دیئے۔ بے قاعدہ رجسٹریشن سرٹیفکیٹ اور ڈرائیور کے لائسنس کے خلاف سخت نوٹس جاری کیے گئے تھے۔