ڈوڈہ میں تین ملی ٹینٹ معاونین گرفتار

0
0

یواین آئی

جموں؍؍جموں وکشمیر پولیس نے ڈوڈہ ضلع میں تین ملی ٹینٹ معاونین کو حراست میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔اطلاعات کے مطابق ڈوڈہ ضلع میں ملی ٹینٹ حملوں کے بعد سیکورٹی فورسز نے بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کیا جس دوران تین ملی ٹینٹ معاونین کودھر دبوچ کر سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا گیا۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے دوران منکشف ہوا کہ گرفتار شدگان سرگرم ملی ٹینٹوں کو منطقی مدد فراہم کر رہے تھے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ تینوں نے پاکستانی دہشت گردوں کو کھانے پینے کی اشیاء کے ساتھ ساتھ گائیڈ کے طورپر بھی جانکاری فراہم کی تھی۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ تین ملی ٹینٹ معاونین کی گرفتاری بہت بڑی کامیابی ہے اور مزید گرفتاریوں کو خارج ازامکان قرار نہیں دیا جاسکتا ہے۔
پولیس نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ دہشت گردوں کی مدد و اعانت فراہم کرنے سے گریز کریں۔انہوں نے کہاکہ لوگوں سے التماس ہے کہ مشکوک افراد کے بارے میں نزدیکی پولیس اسٹیشن یا فوجی کیمپ کے ساتھ رابط قائم کریں۔بتادیں کہ ڈوڈہ میں حالیہ ملی ٹینٹ حملوں کے بعد سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا