جموں،//جموں و کشمیر کے ڈوڈہ ضلع میں منگل کی شام ایس پی او کی سروس رائفل اڑا نے کے بعد نوجوان بھاگ گیا تاہم چوبیس گھنٹوں کے اندرا ندر نوجوان کو رائفل سمیت دھر دبوچ کر سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق منگل کی شام ڈوڈہ میں ایس پی او صفدر حسین اور مقامی نوجوان محمد رفیع ایک ہی گاڑی میں سوار ہو کر گاوں کی طرف جا رہے تھے کہ اسی اثنا میں ایس پی او سامان لینے کی خاطر باز ا ر گیاکہ اس دوران محمد رفیع رائفل اور گاڑی سمیت بھاگ گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ ایس پی او نے اس کی جانکاری پولیس کو فراہم کی چنانچہ سلامتی عملے کے اہلکاروں نے ایک وسیع العریض جنگلی علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔
انہوں نے کہاکہ بدھ کی صبح نوجوان کو رائفل سمیت جنگلی علاقے سے گرفتار کیا گیا ۔دریں اثنا پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔