ڈوڈہ سڑک حادثے میں تین مزدور از جان ، پانچ دیگر زخمی

0
0

یواین آئی

جموں؍؍جموں وکشمیر کے ڈوڈہ ضلع کے سرہوا علاقے میں گذشتہ شب ایک المناک سڑک حادثے میں 3 مزدور از جان جبکہ پانچ دیگر زخمی ہوگئے۔ذرائع کے مطابق درمیانی شب ڈوڈہ کے سر ہوا علاقے میں اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب ایک گاڑی زیر نمبر (JK06A-8682)ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر تین سو فٹ گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار آٹھ مزدور شدید طورپر زخمی ہوئے۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور مقامی لوگ جائے موقع پر پہنچے اور زخمیوں کو طبی امداد کے لئے جی ایم سی ڈوڈہ منتقل کیا جہاں پر تین مزدور جن کی شناخت منی کمار ولد دیا رام ، لال چندھ ولد جامت رام ساکنان سرہوا اور کرن جیت سنگھ ولد صاحب چرن کے بطور ہوئی ہے زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گئے۔زخمیوں کی پہچان سنجے کمار ولد جامت رام ، منجیت سنگھ ولد پریم لال ، خوشحال کمار ولد کونگ لال ، منٹو کمار ولد بلک رام اور سنوہر لال ولد چنی لال ساکنان ڈوڈہ کے بطور ہوئی ہے۔پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔دریں اثنا ضلع مجسٹریٹ ڈوڈہ نے متوفین کے لواحقین کو ضلع ریڈ کراس فنڈ سے فی کنبہ 50 ہزار روپیہ ریلیف دینے کا اعلان کیا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا