ڈوڈہ حادثہ: لاپتہ نوجوان کی لاش برآمد

0
0

جموں،// ڈوڈہ کے سب ڈویژن گندوہ میں پیر کی شام کو پیش آئے حادثے میں لاپتہ ہوئے نوجوان کی لاش منگل کی صبح برآمد کی گئی ہے.
اطلاعات کے مطابق گندوہ ڈوڈہ میں پیر کی شام ایک آلٹو گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر نالہ میں جاگری ۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگوں اور پولیس نے امدادی کارروائی شروع کی جس دوران جتندر سنگھ نامی ایک نوجوان کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ اس کے ساتھی کو پانی کے تیز بہاو نے بہا کر لیا۔معلوم ہوا ہے کہ ریسکیو ٹیم نے رات بھر تلاشی آپریشن جاری رکھا اور منگل کی صبح بھاتری نالہ میں نوجوان کی لاش برآمد کی گئی۔
متوفی کی شناخت 21سالہ شبھم ولد وریندر سنگھ کے بطور ہوئی ہے۔دریں اثنا پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا