ڈونگی، نوشہرہ میں 25 واں کرگل وجے دیواس ایمبلم ڈیزائننگ مقابلہ منعقد

0
0

لازوال ڈیسک
نوشہرہ؍؍بھارتی فوج نے گورنمنٹ ہائی سکول، ڈونگی میں 25ویں کرگل وجے دیوس کے ایمبلم ڈیزائننگ مقابلے کا انعقاد کیا۔وہیں ڈرائنگ مقابلے کا انعقاد ڈونگی ہائی سکول کے سٹاف کے تعاون سے کیا گیا۔ اس موقع پرہندوستانی فوج کے عہدیداروں نے طلباء کے ساتھ بات چیت کی اور مقابلے کے لئے قواعد وضع کئے۔اس مقابلے کا بنیادی مقصد کارگل وجے دیوس کے موقع پر طلباء اور نوجوانوں کی فنکارانہ صلاحیتوں، تخلیقی صلاحیتوں اور واقفیت کے حوالے سے حوصلہ افزائی کرنا تھا جس میں مادر وطن کے لیے فوجیوں کی قربانیوں پر خصوصی زور دیا گیا تھا۔ اس مقابلے نے بچوں کو اپنی صلاحیتوں کو ظاہر کرنے، دوسروں سے سیکھنے اور اپنی فنی صلاحیتوں کو تلاش کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کیا۔تاہم جیتنے والوں کا انتخاب اساتذہ کے ذریعہ کیا گیا اور بہترین اندراجات کو سراہا گیا اور ان کی تعلیم میں مدد کے لیے کتابیں تحفے میں دی گئیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا