ڈمپل نے سرور ٹول پلازہ کو بلڈوز کرنے کا مطالبہ کیا

0
0

اسمارٹ میٹرنگ پر پابندی، پراپرٹی ٹیکس کا خاتمہ اور دربار موو شروع کرنے کے لیے احتجاجی ریلی کی قیادت کی
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ صدر مشن ریاست جموں کشمیر سنیل ڈمپلنے امبپھلہ نے نیو پلاٹ سے جانی پور ہائی کورٹ چوک تک ایک زبردست احتجاجی ریلی کی قیادت کی جہاں مظاہرین نے، سمارٹ میٹرنگ پر پابندی، پراپرٹی ٹیکس کو روکنے، دربار موو شروع کرنے، سرور ٹول پلازہ کو بلڈوز کرنے کا زور دار مطالبہ کیا ۔انہوں نے اس موقع پر بی جے پی حکومت کے ’ایک ملک، ایک الیکشن کمیٹی‘،’ایک ملک ، ایک چنائو‘ فارمولے کو بجا طور پر مسترد کر دیا۔وہیں ریلی سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے سنیل ڈمپل نے جموں و کشمیر کی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ سروڑ ٹول پلازہ کو بلڈوز کرے، سمارٹ میٹرنگ پر روک لگائے، پراپرٹی ٹیکس کو فوری طور پر روکے، دربار موو شروع کرے اور ہائی کورٹ کمپلیکس کو جانی پور سے رائیکا سدرہ منتقل کرنے کو روکے۔ڈمپل نے جموں و کشمیر حکومت کو متنبہ کیا کہ بی جے پی اور جموں و کشمیر حکومت نے جموں و کشمیر کے ڈوگرہ عوام کا ایک مطالبہ بھی قبول نہیں کیا ہے۔انہوں نے سرور ٹول پلازہ کو زمین پر بلڈوز کرنے، اسمارٹ میٹرنگ، پراپرٹی ٹیکس کو روکنے، دربار موو کو دوبارہ شروع کرنے اور ہائی کورٹ کمپلیکس کو جانی پور سے منتقل کرنے کے خلاف احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا