ڈمپل نے آرٹیکل 370، 35اے کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھنے کا اعلان کیا

0
0

کہاجموں و کشمیر ریاست اور آرٹیکل 370 پر تمام ہم خیال جماعتوں کی میٹنگ جلد ہی جموں میں ہوگی
لازوال ڈیسک
جموں؍؍سنیل ڈمپل صدر مشن سٹیٹ ہوڈ نے مشن کی ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ میںانکشاف کیا کہ جموں و کشمیر کی سالمیت، وقار، عزت کو بچانے کے لیے، آبادی کو بچانے اور آرٹیکل 370 پر، جلد ہی جموں میں ہم خیال جماعتوں کا اجلاس منعقد کیا جائے گا۔ڈمپل نے اعلان کیا کہ صرف ان جیسی سوچ رکھنے والی جماعتوں کو مدعو کیا جائے گا جو آرٹیکل 370 کے حق میں ہیں اور مہاراجہ ہری سنگھ جی کے جموں وکشمیر میںقوانین کے نفاذ کے حق میں ہیں۔ڈمپل نے اس موقع پرآرٹیکل 370، 35-اے، سیاسی اور عدلیہ سے الحاق کی شرائط کے نفاذ کے لیے جدوجہد جاری رکھنے کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ ہم آرٹیکل 370 کی بحالی کے لیے اپنی لڑائی جاری رکھیں گے۔ڈمپل نے کہاکہ بی جے پی لیڈر آرٹیکل 370.اور 35-اے پر سیاست کر رہے ہیں اور جموں و کشمیر کے لوگوں کی خواہشات کے خلاف آرٹیکل 370 کے فیصلے کی فصل کاٹ رہے ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا