’ڈسٹرکٹ ہسپتال کشتواڑ میں کُتوں کی دہشت‘

0
0

پبلک ایورنس فرنٹ کشتواڑ شاکر صدیقی نے کی ڈپٹی کمشنر سے مداخلت کی اپیل
عمران شاہ
کشتواڑ ؍؍ ڈسٹرکٹ ہسپتال کشتواڑ میں کُتوں سے عوام پریشان ، لوگوں کو اپنا علاج و معالجہ کرانے کے لئے ہسپتال میں جانے سے پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، او پی ڈی ہسپتال کشتواڑ کے دروازہ پر کُتوں کا پہرہ لگا ہوتا ہے پر محکمہ ہلتھ میں تعینات ملازم انہین بھگا نہیں سکتے ہیں اور جو محکمہ پولیس کے ملازم وہاں تعینات ہیں وہ اس طرف کوئی دھیان نہیں دے رہے ہیں اور محکمہ ہلتھ اور پولیس کی لاپرواہی سے لوگوں کو علاج کرنے کے لئے ضلع ہسپتال کشتواڑ میں کُتوں کے پہرہ سے مایوس ہو کر واپس آنا پڑتا ہے ، اس موقعہ پر ہسپتال کے مریضوں کا کہنا ہے کہ بڑے افسوس کی بات ہے کہ ہسپتال کے دروازوں پر کتوں کا پہرہ ہوتا ہے اور دروازہ کے علاوہ بڑی بار کتے ہسپتال کے اندر بھی دیکھنے کو ملتا ہے پر کتوں کو ہسپتال سے بھگانے میں محکمہ ہلتھ یا پھر محکمہ پولیس کے ملازم نا کامیاب ہو رہے ہیں اس موقعہ پر پبلک ایورنس فرنٹ کے ضلع صدر شاکر صدیقی نے کہا کہ ہلتھ منسٹر بالی بھگت سے پُر زور مانگ کی ہے کہ کشتواڑ ہسپتال کے نظام کو سدھارنے کے لئے کڑے سے کڑے اقدامات اٹھائے جس سے کشتواڑ کے لوگوں کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا