بھگت اور ان کی ٹیم نے 100 سے زائد مریضوں کا مفت چیک اپ کیا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍سماجی کارکن ڈاکٹر پریتی بھگت نے سچیت گڑھ اسمبلی حلقہ کے دبلہار قصبہ میں ایک مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا۔اس کیمپ کے دوران ڈاکٹر پریتی بھگت اور ان کی ٹیم نے 100 سے زائد مریضوں کا مفت چیک اپ کیا اور انہیں ادویات تقسیم کیں۔ اس کیمپ میں چیک اپ کے لیے آنے والے لوگوں کا کہنا تھا کہ عام طور پر سماجی تنظیمیں سال میں صرف ایک یا دو بار ہی میڈیکل کیمپ لگاتی ہیں لیکن ڈاکٹر پریتی بھگت کا جذبہ اپنے مصروف شیڈول سے وقت نکال کر ہر ہفتے کسی نہ کسی گاؤں میں کیمپ لگاتی ہیں۔
وہیںگاؤں والوں نے بتایا کہ ایسے کیمپوں میں چیک اپ کروانے سے وہ اپنی صحت کے بارے میں آگاہ رہتے ہیں۔ بصورت دیگر ان کے پاس ہیلتھ چیک اپ کروانے کی سہولیات نہیں ہیں۔ اس دوران ڈاکٹر پریتی بھگت نے کہا کہ سماجی خدمت کا جذبہ شروع سے ہی ان کے ذہن میں رہا ہے۔ وہ معاشرے کے لیے کچھ کرنا چاہتی ہیں۔انہوں نے کہاکہ طبی پیشے سے منسلک ہونے کا یہی مقصد تھا اور اب وہ اس پیشے کے ذریعے لوگوں کی خدمت کر رہی ہیں۔وہیںڈاکٹر پریتی بھگت نے لوگوں کو بغیر دوائیوں کے صحت مند رہنے کے کئی ٹپس بھی دیے۔ انہوں نے کہا کہ اگر آپ اچھے معمولات پر عمل کریں اور کھانے پینے کی صحیح عادات کو برقرار رکھیں تو آپ بیماریوں سے کافی حد تک محفوظ رہ سکتے ہیں۔