ڈاکٹر فاروق کی نظر بندی ، پار لیمنٹ میں احتجاج جاری

0
0

عبدالرحمان ویری کی رہائی سے متعلق خبریں حقائق سے بعیدعبدالرحمان ویری کی رہائی سے متعلق خبریں حقائق سے بعید
اپنی رہائشی پر مسلسل خانہ نظر بند ، جملہ سر گرمیوں پر مکمل قدغن :افراد خانہ
سرینگر؍  / موجودہ ممبر پار لیمنٹ ونیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی مسلسل نظر بندی کے خلاف جمعہ کو ’ڈی ایم کے ‘ ممبران پار لیمنٹ نے پار لیمنٹ کے احاطے میں صدائے احتجاج بلند کی اور اُنکی رہائی کا مطالبہ کیا ۔ادھرپی ڈی پی کے لیڈر عبدالرحمان ویری کی رہائی سے متعلق خبروں کو حقائق سے بعید قرار دیتے ہوئے مذکورہ لیڈر کے افراد خانہ نے کہا کہ عبدالر حمان ویری مسلسل اپنی رہائش گاہ پر خانہ نظر بند ہیں جبکہ اُنکی جملہ سرگرمیوں پر قد غن بھی ہے ۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق موجودہ ممبر پار لیمنٹ ونیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی مسلسل نظر بندی کے خلاف جمعہ کو ’ڈی ایم کے ‘ ممبران پار لیمنٹ نے پار لیمنٹ کے احاطے میں احتجاج کیا ۔انہوں نے یہ احتجاج پار لیمنٹ میں قائم مہاتما گاندھی کی یاد گار کے سامنے کیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ’ڈی ایم کے ‘  کے ممبر پار لیمنٹ در ا ویندا منیترا نے جمعہ کو احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ڈاکٹر فاروق عبداللہ ،جوکہ5اگست سے نظر بند ہیں،کو رہا کیا جائے ۔لوک سبھا میں مذکورہ پارٹی کے ممبر کنی موزی نے ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی مسلسل نظر بندی کا معاملہ اٹھایا ۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر فاروق عبداللہ ،ممبر پارلیمنٹ ہیں لہٰذا اُنہیں جاری سرمائی اجلاس میں شرکت کر نے کی اجازت دی جانی چاہئے ۔ان کا کہناتھا کہ داکٹر فاروق عبداللہ کی مسلسل نظر بندی جمہوریت کے منافی ہے ،ہم اُنکی رہائی کے حق میں احتجاج کررہے ہیں ۔18نومبر کو  چتھیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ ،بوپیش بھگہیل نے بھی کہا تھا کہ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کو سرمائی اجلاس میں شرکت کی اجازت دی جانی چاہئے ،کیونکہ یہ اُن کا آئینی حق ہے ۔یاد رہے کہ دفعہ370کی تنسیخ کے بعد سے ہی ڈاکٹر فاروق عبداللہ کا فرزند اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ اور خاتون سا بق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی سمیت کم وبیش 50سے زیادہ مین اسٹریم لیڈران نظر بندہیں ۔ جمعرات کو نیشنل کانفرنس کے2ممبران پار لیمنٹ نے ایوان ِ زیریں(لوک سبھا) میں صدائے احتجاج بلند کی ۔دونوں اراکین پارلیمنٹ نے لوک سبھا کے ایوان چاہ میں آکر اسپیکر کے سامنے اپنا احتجاج درج کرنے کے بعد واک آئوٹ بھی کیا تھا ۔ادھر پی ڈی پی کے لیڈر عبدالرحمان ویری کی رہائی سے متعلق خبروں کو حقائق سے بعید قرار دیتے ہوئے مذکورہ لیڈر کے افراد خانہ نے کہا کہ عبدالر حمان ویری مسلسل اپنی رہائش گاہ پر خانہ نظر بند ہیں جبکہ اُنکی جملہ سرگرمیوں پر قد غن بھی ہے ۔ان کا کہناتھا کہ عبدالرحمان ویری کو گھر سے باہر قدم رکھنے کی اجازت نہیں ہے اور اُنکی جملہ سرگرمیوں کو گھر کی چاردیواری تک محدود کردی گئی ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا