ڈاکٹر عبدالحکیم ازہری کمیونٹی لیڈرشپ ایوارڈ سے سرفراز

0
0

تعلیمی وسماجی خدمات کے اعتراف میں دوحہ انسٹی ٹیوٹ اور ریجنل نیٹورک کنسلٹنسی کے مشترک تعاون سے پیش کیا گیا

 عبدالکریم امجدی

بین الاقوامی شہرت یافتہ متحرک عالم دین،مختلف تنظیموں کے سربراہ،تعلیمی،سماجی،دینی وملی رہنماں اور مرکز نالج سٹی کے مینیجنگ ڈائیریکٹر ڈاکٹر عبدالحکیم ازہری کو کمیونٹی ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا۔ یہ ایوارڈ ڈاکٹر ازہری کو انکی تعلیمی،سماجی،ملی ومذہبی خدمات کے اعتراف میں قطر میں دوحہ انسٹی ٹیوٹ اور ریجنل نیٹورک کنسلٹنسی کے مشترکہ تعاون سے پیش کیا گیا۔قطر سوشل رسپانسلبٹی ویک کے تحت منعقدہ ایوارڈ تقریب میں قطری نائب وزیر اعظم اور قطر نیشنل لائبریری کے صدر حماد بن عبدالعزیزالکواری نے ڈاکٹر ازہری کو ایوارڈ پیش کیا گیا۔واضح رہے کہ گذشتہ ماہ کویت میں ایک بین الاقوامی کانفرنس کے دوران کویت فورم کی جانب سے بھی اسی نوعیت کا ایوارڈ دیا گیا تھا۔ جس کی قیادت اقوام متحدہ کے جنرل سکریٹری کے خصوصی مشیر ڈاکٹر عبداللہ ماتوق نے کی تھی۔

https://www.markazknowledgecity.com/
ڈاکٹر عبدالحکیم ازہری نے اس اعزاز پر اپنی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ یہ ایوارڈ مرکز گروپ آف انسٹی ٹیوٹ اور ایس وائی ایس جیسے عظیم اداروں کی تعلیمی،وسماجی ترقی کے فروغ میں کی جانے والی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔واضح رہے کہ ڈاکٹر عبدالحکیم ازہری کی قیادت میں مرکزاور اس سے منسلک اداروں نے مختلف شعبوں میں نمایاں کامیابی حاصل کی ہیں۔مرکز نیٹ ورک24ہندوستانی ریاستوں تک پھیلا ہوا ہے۔جہاں ایک کروڑ سے زائد طلبہ وطالبات مختلف علوم فنون میں سیراب ہورہے ہیں۔علاوہ ازیں سماجی ودعوتی،رفاہی اور حادثاتی خدمات میں تقریبا ایک کروڑ سے زائد ضرورتمند فیض یاب ہورے ہیں۔ڈاکٹر ازہری کی سرپرستی میں دینی وعصری تعلیم کے کئی ادارے چل رہے ہیں۔مزید اعلی یونیورسٹیزسے معادل اور بیرون ممالک کی اعلی تعلیمی سینٹر سے خصوصی الحاق وتعلیمی معاملہ بھی جاری ہے جس کے نتائج قابل تحسین وتقلید ہیں۔

https://lazawal.com/?cat

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا