کہا والدین اپنے بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کریں
ریاض ملک
منڈی پروفیسر ڈاکٹر شمیم احمد بانڈے نے اڑائی گاﺅں کا دورا کیا جہاں انہوں نے عوام سے مختلف مشکلات کو لیکر گفت و شنید کی اور عوام سے درپیش مشکلات کے متعلق جانکاری حاصل کی اور کہا کہ درپیش مسائل کو ضلع انتظامیہ کے ساتھ اٹھایا جائے گا تاکہ یہاں کی عوام کو بنیادی سہولیات فراہم ہوسکےں – عوام نے کہا کہ اس وقت سخت بارش اور برف باری سے لوگوں کا نقصان ہوا ہے جس کے لئے انتظامیہ ٹیم تشکیل دے کر ان کے نقصانات کا جائزہ لے اور مستحقین کو مناسب معاوضہ فراہم کیا جائے -عوام نے یہاں سڑک پانی بجلی کے متعلق جانکاری کہا کہ یہاں پائیپوں اور بجلی کے کھمبوں اور تاروں کی ضرورت ہے – اس دوران انہوں نے عوامی مسائل سماعت کرتے ہوئے کہاکہ اس وقت یہاں دوسری تمام سہولیات کے ساتھ ساتھ تعلیمی میدان میں سخت کمی محسوس کی جارہی ہے کیونکہ چھوٹے چھوٹے بچے مزدوری اور بوجھ ڈھونے میں مصروف ہیں جس سے بہت دکھ ہوتاہے – انہوں نے کہا کہ وہ اپنے بچوں کو بجائے مزدوری کے تعلیم کے زیور سے آراستہ پیراستہ کریں کیونکہ تعلیم ہی انسان کو صیح انسانیت کی راہ دکھاتی ہے اور جو قوم سربلندی چاہتی ہے وہ تعلیم کو اپنا مسکن بنالے – اس دوران انہوں نے عبدالمجید بانڈے اکیڈمی کا بھی دورہ کیا اور وہاں پر ذمہ داران سے بات کرتے ہوئے اکیڈمی میں داخلہ اور پڑھائی کے متعلق ہدایات جاری کیں – انہوں نے اس بار نئے اساتذہ کی تقرری کے بارے میں لایحہ عمل بنانے پر بھی زور دیاہے –