ڈاکٹر شاہد اِقبال چودھری نے بال تل کا دورہ کیا

0
0

شری اَمرناتھ جی یاترا ۔2024 کی تیاریوں کا جائزہ لیا
لازوال ڈیسک

گاندربل؍؍سیکرٹری دیہی ترقی و پنچایتی راج محکمہ ڈاکٹر شاہد اِقبال چودھری نے آج بال تل کا تفصیلی دورہ کیا اور شری اَمرناتھ جی یاترا (ایس اے این جے وائی)۔ 2024 کے لئے کئے جانے والے اِنتظامات کا جائزہ لیا۔ دورے کے دوران سیکرٹری کے ہمراہ ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل شیامبیر، ڈائریکٹر جنرل رورل سینی سٹیشن انومہلوترا، ڈائریکٹر دیہی ترقی کشمیر شبیرحسین بٹ، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر گاندربل مشتاق احمد سمنانی ، کیمپ ڈائریکٹران اور دیگر ضلعی اور سیکٹورل اَفسران بھی تھے۔
اِس موقعہ پر ڈاکٹر شاہداِقبال چودھری نے بال تل میں بجلی اور پانی کی فراہمی، خیموں، عوامی سہولیات، صفائی ستھرائی کے اَقدامات اور دیگر متعلقہ اَنتظامات کا معائینہ کیا۔اُنہوں نے اِنتظامات کا معائینہ کرتے ہوئے متعلقہ محکموں کو ضروری ہدایات دیں کہ یاتریوںکی سہولیت کے لئے تمام اِنتظامات بروقت مکمل کیا جائے۔اِس موقعہ پر ڈاکٹر شاہد اِقبال چودھری نے سول اِنتظامیہ اور کیمپ ڈائریکٹروں کی ایک میٹنگ کی صدارت کی اور یاترا کے اَحسن اِنعقاد کے لئے کئے جانے والے اِنتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
اُنہوں نے بال تل محور پر بیت الخلأ ، واش روموں، کوڑے دانوں، کوڑاکرکٹ کو ٹھکانے لگانے اور صفائی کی دیگر سہولیات سمیت صفائی ستھرائی کے مختلف بنیادی ڈھانچے کی فعالیت کا بھی جائزہ لیا۔اُنہوں نے صفائی کے اِنتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ محکمہ شری امرناتھ جی کے تمام یاتریوں کے لئے ایک صاف ستھرا اور حفظان صحت کا ماحول فراہم کرنے کے لئے پُرعزم ہے اور متعلقہ اَفراد کو ہدایت دی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ہر یاتری کو صفائی کی بہترین سہولیات تک رَسائی حاصل ہو۔اُنہوں نے متعلقہ کیمپ ڈائریکٹروں کو ضروری ہدایات دیں کہ وہ اَپنے کیمپوں میں سہولیات کی دستیابی کا باقاعدگی سے جائزہ لیں۔ متعلقہ محکموں کو یہ یقینی بنانے کی بھی ہدایت دی گئی کہ یاترا کے آغاز سے پہلے تمام زیر اِلتوأ کاموں کو مکمل کیا جائے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا