ڈاکٹر سوشیل شرما نے لارینس اسکول سدھرا جموں میں ایک روزہ مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا

0
0

لازولا ڈیسک
جموںڈاکٹر سوشیل شرما نے اپنی ٹیم کے ہمراہ لارینس اسکول سدھرا جموں میں ایک روزہ مفت طبی کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا اس موقع پر کئی ٹیسٹ، ای سی جی، بلڈ شوگر جیسے ٹیسٹ کرنے کے ساتھ ساتھ مفت ادویات فراہم کی گئیں ۔طلاب کے ساتھ تبادلہ خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر سوشیل نے اتھیروسکلیروسس پر مدلل جانکاری فراہم کی ۔واضح رہے اتھیروسکلیروسس دھیمی رفتار میں شروع ہونے والی ایک بیماری ہے جو کئی لوگوں میں بچپن میں شروع ہو جاتی ہے اور تیس برس کی عمر میں تیز رفتار سے بڑھنا شروع ہو جاتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ بیماری کیسے شروع جنم لیتی ہے اس کا کوئی پتہ نہیں لیکن ممکنہ طور پر اس کے جنم کی وجوہات میں ہائی بلڈ پریشر، سیگریٹ،ذیابیطس، کاواساکی ، خون میں ٹریگلیسیرائڈس اور کلیسٹرول بھی اہم ثابت ہو سکتے ہیںجبکہ اتھیروسکلیروسس سے نجات حاصل کرنے کیلئے بچپن میں ہی اس کا علاجہ و معالجہ کا ر آمد ثابت ہو سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بچوں میںب اس بیماری کی جانچ کی جا سکتی ہے لیکن اس ےس زیادہ ضروری یہ بھی ہے کہ جن بچوں میں بیماری کے ایک یا دو نشانیاں ظاہر ہوئی ہیں ان کی جانچ لازمی ہے۔اس موقع پر لارینس اسکول کے منتظمین WG CDRایم ایم جوشی، شکنتلا جوشی، منیش جوشی اور شوانی جوشی نے ڈاکٹر سوشیل اور ان کی ٹیم کی انسانیت کی بہتری کیلئے سنجیدگی دکھانے کیلئے سراہنا کی ۔ان کے علاوہ اس موقع پر ڈاکٹر مدھو کھلر، ڈاکٹر دھنیشور کپور، اور ڈاکٹر کیول شرما نے اپنی خدمات انجام دیں جبکہ پیرامیڈکس اور رضا کاروں میں وکاس کمار،کمل شرما، راگھو راجپوت، گورو ہیرا، بھانو پرتاپ سنگھ، اکشے کمار، گورو شرما، امن گپتا،ہروندر سنگھ، راجندر سنگھ،انکش کوہلی، جگدیپ سنگھ اور راجکمار شامل تھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا