کہاوزیراعظم کے خصوصی ترقیاتی اقدامات نے گریز کو تبدیل کر دیا ہے
لازوال ڈیسک
سرینگر؍؍گریز کے لیے بی جے پی کے امیدوار فقیر محمد خان کے ساتھ، بی جے پی کے نیشنل ایگزیکٹیو ممبر اور جموں و کشمیر وقف بورڈ کی چیئرپرسن ڈاکٹر سید درخشاں اندرابی نے آج وانپورہ پل سے سرحدی وادی میں ریٹرننگ آفیسر گریز کے دفتر تک بھارتیہ جنتا کی میگا ریلی میں شمولیت اختیار کی۔ وہیںگاڑیوں کے ایک بڑے قافلے میں لوگوں کا ایک بہت بڑا مجمع بہت سے علاقوں اور بستیوں سے گزرا اورجہاں لوگوں نے ان کا استقبال کیا۔اس ریلی کے دوران لوگوں نے شو کی گاڑیوں پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔ نامور سیاستدان اور بی جے پی کے امیدوار برائے گریز فقیر محمد خان نے بعد ازاں ڈاکٹر اندرابی کی موجودگی میں ریٹرننگ آفیسر کے دفتر میں اپنے کاغذات نامزدگی بھرے۔ وہیںفقیر محمد خان نے عوام کی محبت اور حمایت پر شکریہ ادا کیا۔
https://ceojk.nic.in/
دریں اثناء اجتماع سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے کہا کہ اس خوبصورت سرحدی وادی میں گزشتہ سات دہائیوں کے دوران ترقی کا فقدان تھا لیکن اب بی جے پی نے یہاں کے لوگوں کی زندگیوں میں نمایاں تبدیلی کی ہے۔ ڈاکٹر اندرابی نے کہاکہ وزیر اعظم کے خصوصی ترقیاتی اقدامات نے گریز کو تبدیل کر دیا ہے۔ وادی کے تمام حصوں میں بہت اہم سڑکوں کا جال بچھا دیا گیا ہے۔ بہت سے ترقیاتی اقدامات کیے گئے ہیں اور آنے والے دنوں میں گریز میں بی جے پی کے تصور کردہ مزید ترقی دیکھنے کو ملے گی۔ انہوں نے گریز کے لوگوں کی ان کے قوم پرستانہ نقطہ نظر کی ستائش کی اور کہا کہ سیاسی خاندان اور ان کے نمائندوں نے صرف ان کی ذاتی ترقی کے لیے کام کیا، یہ صرف بی جے پی ہے جس نے ہر جگہ امن اور خوشحالی قائم کی ہے۔https://lazawal.com/?cat=7