وقف جائیداد واملاک کے تحفظات مجوزہ منصوبہ جات پر علمائے کرام ومبلغین کی
تجاویزاوروقف بورڈ اکائیوں میں جاری تعمیری وتعلیمی سرگرمیوں کا جائزہ لیا
منظور حسین قادری
پونچھ؍؍وقف بورڈ چیئرپرسن ڈاکٹر سیّد درخشاں اندرابی نے وقف بورڈسی ای او ڈاکٹرعامر حسین ودیگر افسران وعملہ کے ساتھ خطہ پیرپنچال کا دورہ کیا جس میں سب سے پہلے بابا سیّد غلام شاہ بادشاہ کے آستانہ عالیہ شاہدرہ راجوری پر حاضری کاشرف حاصل کیادرگاہ پر درکار سہولیات کا جائزہ لیا دوسرے روز پونچھ دوڑیاں بھاٹہ کے مقام پر موجود زیارت شریف وملحقہ مدرسہ کی سرگرمیوں کو ملاحظہ کیا جبکہ تیسرے دن ڈاک بنگلو پونچھ میں ضلع پونچھ کے علمائے کرام وآئمہ مساجد سے وقف کے کئی معاملات پر تبادلہ خیالات کئے درایں اثنا وقف بورڈ ضلع پونچھ کی اکائیوں بابت جانکاری لی جس میں جائیداد واملاک کے تحفظات مجوزہ منصوبہ جات پر علمائے کرام ومبلغین کی تجاویز مطابق آئندہ وقف کو فعال کرنے پر زوردیا بعدازاں پونچھ کے معروف صوفی بزرگ سائیں بابا میراں بخش کا آستانہ عالیہ گونتریاں حاضری دی جبکہ اگلے روز مہنڈر پیر چھوٹے شاہ بادشاہ کے دربار سخی میدان پر زیارت شریف کے انتظامات کامعائنہ کیا علمائے کرام وآئمہ مساجد مہنڈر کے ساتھ ڈاک بنگلو میں ایک خصوصی میٹنگ کے ساتھ خطہ پیرپنچال کا دورہ مکمل ہوا یادریے ان کے ہمراہ پی آر او اجے شرما اور پی ای او شہزاد مغل بھی موجود رہے۔