ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے نور خانہ کا سنگ بنیاد رکھا

0
0

دستگیر صاحب میں یوٹیلٹی کمپلیکس کا افتتاح کیا اور اونتی پورہ میں منتقی صاحب مزار پر گیٹ وے کا افتتاح کیا
لازوال ڈیسک
سرینگر؍؍چیئرپرسن وقف بورڈ ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے آج سری نگر میں زیارت پیر دستگیر صاحب رحمۃ اللہ علیہ میں سہولیات اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ ان کے ساتھ وقف بورڈ کے رکن سید محمد حقانی اور بورڈ کے ایگزیکٹیو مجسٹریٹ اشتیاق محی الدین بھی موجود تھے۔ وہیںڈاکٹر اندرابی نے بعد میں مزار پر نور خانہ کا سنگ بنیاد رکھا اور اس کی تکمیل کے بعد یوٹیلیٹی کمپلیکس کا افتتاح بھی کیا۔ اپنے دورے کے دوران وقف چیئرپرسن نے مزار پر آنے والے لوگوں، مقامی وقف انتظامیہ اور مختلف سماجی گروپوں کی نمائندگی کرنے والے لوگوں سے بات چیت کی۔ انہوں نے ایسے تمام مقامات پر زیادہ سے زیادہ شفافیت اور صفائی پر زور دیا۔ ڈاکٹر اندرابی نے اپنے دورہ کے دوران میڈیا سے بات کی اور وقف بورڈ کے ترقیاتی کاموں کے بارے میں جانکاری دی۔انہوں نے کہاکہ اب ہم جموں و کشمیر کے تمام روحانی مزاروں پر سہولیات کو اپ گریڈ اور اپ ڈیٹ کر رہے ہیں اور لوگ اس حقیقت کے گواہ ہیں کہ وقف بورڈ لوگوں کو تمام مزارات پر بہتر سہولیات فراہم کرنے کے اپنے عہد کو پورا کر رہا ہے۔ڈاکٹر اندرابی نے کہاکہ ہم عوامی حمایت سے سب کچھ کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں جس کے لیے ہم ان کے بے حد مشکور ہیں۔بعد ازاں ڈاکٹر اندرابی نے اونتی پورہ میں حضرت سید حسن منتقی رحمۃ اللہ علیہ کے مزار پر حاضری دی اور مزار پر عظیم الشان گیٹ وے کا افتتاح کیا۔ ڈاکٹر اندرابی نے وہاں وقف املاک کا جائزہ لیا اور انتظامی حکام کو ہدایت دی کہ وہ ترجیحی بنیادوں پر عوامی بہبود کے لیے مطلوبہ انفراسٹرکچر کا روڈ میپ بنائیں۔ ڈاکٹر اندرابی نے کہا کہ عوامی رائے ہمیں ترقی کے لیے چیزوں کی منصوبہ بندی کرنے میں بہت مدد دیتی ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا