کہاہندوستان میں خواتین کی طاقت اس طرح بڑھ رہی ہے جس طرح دنیا کے کسی اور ملک میں نہیں
لازوال ڈیسک
جموں؍؍جموں و کشمیر وقف بورڈ کی چیئرپرسن ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے آج اعلیٰ تعلیم میں خواتین مینیجرز کے لیے صلاحیت سازی کے موضوع پر دو روزہ پروگرام کی افتتاحی تقریب کی بطور مہمان خصوصی صدارت کی۔ اس پروگرام کا اہتمام انسٹی ٹیوٹ آف ایڈوانسڈ اسٹڈیز (گورنمنٹ کالج آف ایجوکیشن) سری نگر نے کیا تھا۔وہیں ڈاکٹر اندرابی کے ساتھ کشمیر یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر نیلوفر خان اور دیگر کئی سینئر پروفیسر صاحبان موجود تھے ۔ اس تقریب میں کشمیر ڈویژن کے اعلیٰ تعلیمی اداروں کے سربراہان اور نامور خواتین ماہرین تعلیم نے شرکت کی۔ وہیںڈاکٹر اندرابی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئیکہا کہ خواتین کے لیے صدیوں کے منفی دور کے بعد اس دور نے خواتین کے لیے کھویا ہوا وقار دوبارہ حاصل کرنے کی راہ ہموار کی ہے۔انہوں نے کہاکہ خواتین پیدائشی لیڈر ہوتی ہیں۔ اندرابی نے کہاکہ ہندوستان میں خواتین اس طرح عروج کا تجربہ کر رہی ہیں جیسے دنیا میں کوئی اور جگہ نہیں ہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ ہمارے پاس اب معروف ہندوستانی یونیورسٹیوں میں خواتین وائس چانسلرز کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔انہوں نے کہا کہ عصری ہندوستان میں تعلیم کے شعبے میں خواتین کو لیڈر منتخب کرنے میں امتیازی سلوک ختم ہو گیا ہے اور اب خواتین کو زندگی کے شعبوں میں مساوی مواقع مل رہے ہیں