ڈاکٹر درخشاں اندرابی اور سنیل شرمانے بارہمولہ میں پارلیمانی الیکشن آفس کا افتتاح کیا

0
0

بی جے پی پورے ملک میں ترقی کے ایجنڈے پر انتخابات کے لیے تیار ہے:اندرابی
لازوال ڈیسک
جموں؍؍بی جے پی کی قومی ایگزیکٹو ممبر ڈاکٹر سید درخشاں اندرابی اور بی جے پی جموں و کشمیر کے جنرل سکریٹری سنیل شرما نے آج بارہمولہ میں بی جے پی کے پارلیمانی الیکشن آفس کے افتتاحی پروگرام کی قیادت کرتے ہوئے بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈاکی قیادت میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے بارہمولہ میں پارلیمانی الیکشن آفس کا افتتاح کیا۔اس موقع پر تمام پارٹی انچارج، تمام اضلاع، بلاکس اور مورچہ کے عہدیداران موجود تھے۔وہیں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے، ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے کہا کہ بی جے پی پورے ملک میں ترقی کے ایجنڈے پر انتخابات کے لیے تیار ہے۔ ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے کہاکہ جموں و کشمیر نے پی ایم مودی کی قیادت کے دوران معجزاتی ترقی اور استحکام کا مشاہدہ کیا اور نوجوان اپنے روشن مستقبل کی طرف دیکھ رہے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ہم پوری یو ٹی میں بی جے پی کو عوام کے مینڈیٹ کے لیے پر امید ہیں۔اس موقع پر بی جے پی کے جنرل سکریٹری سنیل شرما نے کہا کہ بی جے پی کشمیر کے لوگوں کی نجات دہندہ ہے۔ سنیل شرما نے کہاکہ پی ایم مودی کی قیادت والی حکومت نے جموں و کشمیر کے لوگوں کو علیحدگی پسندوں اور پرانی سیاسی جماعتوں کے سیاسی استحصال سے آزاد کیا اور ایک پرامن جموں و کشمیر کی بنیاد رکھی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا