ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کسان سمیلن میں کیو پی ایم تقسیم کیا

0
0

کسانوں کے دوستانہ سی ایس آئی آر آرما مشن کی تعریف کی
لازوال ڈیسک
جموں؍؍سی ایس آئی آر آرما مشن فیزسوم کے ایک حصے کے طور پر،سی ایس آئی آر-انڈین انسٹی ٹیوٹ آف انٹیگریٹیو میڈیسن، جموں نے آج یہاں ٹاؤن ہال رام نگر میں ایک کسان سمیلن کا انعقاد کیا جس میں مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے شرکت کی۔علاوہ ازیں تقریب میںلال چند، ڈی ڈی سی چیئرمین، ادھم پور، مول راج، ڈی ڈی سی ممبر1 رام نگر اور جے آر بھاردواج، ڈی ڈی سی2 رام نگر موجود تھے۔ وہیںمختلف دیہاتوں کے 500 سے زیادہ کسانوں نے اس دن کے کسان سمیلن میں شرکت کی۔ اس موقع پر مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے علاقے کے کسانوں میں لیوینڈر اور لیمن گراس کے پودے لگانے کا معیاری مواد تقسیم کیا۔ رام نگر اور اس سے ملحقہ علاقے کے کسانوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر نے کہا کہ جو لوگ لیوینڈر سیکٹر میں داخل ہوئے ہیں وہ اس سے فائدہ اٹھا رہے ہیں لیکن ہمیں حالیہ برسوں میں معاش کے ان نئے مواقع کے بارے میں تمام اسٹیک ہولڈرز کے درمیان وسیع تر تشہیر اور بیداری کی ضرورت ہے۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے سی ایس آئی آر آرومامشن کے ذریعے کسانوں کی آمدنی بڑھانے کے لیے کونسل آف سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ کی کوششوں کی بھی تعریف کی جس نے پرپل انقلاب کو جنم دیا، جس کا ذکر انہوں نے دوسرے لفظوں میں بھدرواہ سے شروع ہونے والی بینگنی کرانتی کے طور پر کیا۔ وہیںڈاکٹر زبیر احمد، ڈائرکٹر،سی ایس آئی آر -آئی آئی آئی ایم نے اس موقع پر شرکت کے لیے مرکزی وزیر کا شکریہ ادا کیا اور کسانوں سے بھی اپیل کی کہ وہ مشن کا بھرپور فائدہ اٹھائیں جس کے ذریعے کسانوں اور سائنسدانوں کے درمیان مضبوط رابطہ قائم کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اروما مشن کے فیز-I اور II کے دوران علاقے میں مہک فصلوں کی توسیعی سرگرمیاں انجام دی گئی ہیں جو کہ ایک بڑی کامیابی ثابت ہوئی ہیں ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا