اْردو فورم مونگیر کی 654 ویں ماہانہ نشست کا انعقاد

0
180

لازوال ڈیسک
نئی دہلی؍؍اْردو فورم مونگیر کی 654 ویں ماہانہ نشست مورخہ 14/جنوری بروز اتوار کنوینر جناب پروفیسرایم۔ اے۔ او جوہر کی میزبانی میں اْنکے دولت کدیپر منعقد ہوئی۔ماشااللہ سردی کے موسم میں بھی بیشتر اراکین کی شرکت نے نشست کو کامیاب بنا دیا۔سب سے پہلے کنوینر نے گزشتہ کاروائی کی رپورٹ پڑھ کر سنائی۔اس کے بعد مانو کے ریجینل ڈائریکٹر اور رسالہ تمثیل نو کے ایڈیٹر ڈاکٹر امام اعظم کے انتقال پر ملال پر تعزیت پیش کی گئی۔اردو فورم کی ممبر محترمہ نشاط پروین کو اردو ڈائریکٹوریٹ پٹنہ کی جانب سے افسانوی مجموعے کی اشاعت کے لیے انہی مالی امداد دینے کا اعلان کیاہے۔اس کے لیے انہیں مبارکباد پیش کی گئی۔ہمیشہ کی طرح نثری دور سے نشست کا آغاز ہوا۔سب سے پہلے محترمہ نشاط پروین نے اپنا افسانہ ’زخم زندگی‘ سنایا اسکے بعد جناب رئیس الرضا نے ایک ،مختصر افسانہ *والد سے مکالمہ* پیش کیا۔پھر پروفیسر شبیر حسن نے ایک کہانی *بارِ گراں* سامعین کو سنائی۔ اسکے بعد فورم کے رکن جناب عرفان احمد نے ایک کہانی’نواب بھٹو خان‘ سنائی۔آخر میں جناب ابو محمد صاحب نے اپنا افسانہ ’پیار کے ہزاروں رنگ‘سنایا۔ اسکے ساتھ ہی پہلے دور کا اختتام ہوا۔دوسرے دور یعنی شعری دور کی ابتدا جناب شاہ مصطفوی کی نعت سے ہوئی انہوں نے کیف بلرامپوری کی نعت سنائی۔ اسکے بعد طرحی غزلوں میں سب سے پہلے پروفیسر راشد طراز نے اپنی غزل پیش کی۔ پھر محترمہ رخشاں ہاشمی نے اپنی غزل سنائی۔ اسکے بعد ڈاکٹر اقبال حسن آزاد نے اپنا طرحی کلام پیش کیا ۔

پسند کیے گئے اشعار درج ذیل ہیں :-
آؤ کچھ دیر چراغوں کے تلے بیٹھتے ہیں
تیرگی حاصلِ ایّام ہوئی جاتی ہے
راشد طراز

خواب کی شاخ پہ شاید کوئی پنچھیے اْترے
ان پرندوں کی بھی اب شام ہوئی جاتی ہے
رخشاں ہاشمی

زندگی جیسے ہے سردی کا کوئی چھوٹا دن
صبح دیکھی ہی نہیں شام ہوئی جاتی ہے
اقبال حسن آزاد

وقت کی گرد سے رکھا تھا بچا کر جسکو
اب وہی باعث دشنام ہوئی جاتی ہے
فیاض حسن فیضی
غیر طرحی کلام میں مہمان شاعر جاوید اختر آزاد نے ترنم میں اپنی غزل سناکر خوب داد بٹوریے۔اسکے علاوہ دوسرے مہمان شاعرمحمد حسین نے بھی اپنا کلام پڑھا۔ غیر طرحی دور میں ڈاکٹر اقبال حسن آزاد نے ایک عمدہ غزل اور رخشاں ہاشمی نے نئے سال کی مناسبت سے ایک نظم بعنوان *سنہری کرن* سنائی۔ساتھ ہی فورم کے اراکین عطاء الحق، ڈاکٹر شرافت، عبداللہ عباسی،ایم او جوہر، ڈاکٹرمنصور احمد نیازی،جناب اعجاز رحمانی، مولاناعبداللہ بخاری، وغیرہ کی موجودگی نے پروگرام میں چار چاند لگا دیے۔ جبکہ فورم کے دو اہم ممبر ڈاکٹر تسنیم احمد صدیقی اور جناب پرویز اقبال نے ویڈیو کال پر مبارک باد پیش کی۔ واضح ہو کہ یہ دونوں ابھی عمرہ کے لئے مکہ مکرمہ میں تشریف فرما ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا