ڈاکٹر برامبیڈکر چیریٹیبل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ گھگوال کا اجلاس منعقد

0
0

ٹرسٹ کے تمام ممبران نے کئی اہم مسائل پر تبادلہ خیال کیا
لازوال ڈیسک
گھگوال؍؍ ڈاکٹر برامبیڈکر چیریٹیبل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ گھگوال کی ایک مشترکہ میٹنگ گھگوال میں منعقد ہوئی جس میں ایس سی، ایس ٹی، او بی سی اور سماج کو درپیش مسائل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ وہیںٹرسٹ کے تمام ممبران کی رضامندی سے ایڈوکیٹ دھرم ویر کو ڈاکٹر برامبیڈکر چیریٹیبل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ گھگوال کا صدر منتخب کیا گیا ہے۔ ایڈوکیٹ دھرم ویر نے ٹرسٹ کے تمام ممبران کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان پر اپنا اعتماد ظاہر کیا اور ٹرسٹیوں اور گھگوال کے تمام لوگوں کو یقین دلایا کہ ٹرسٹ معاشرے کے سماجی کام میں ہمیشہ پیش پیش رہے گا اور امید ظاہر کی کہ ضلع انتظامیہ خاص طور پر سانبہ اور گھگوال معاشرے کے سماجی کاز میں ٹرسٹ کو مناسب نمائندگی دیں۔وہیں اجلاس میں پریتم چند چیئرمین، ریٹائرڈ لیکچرر کلدیپ راج سابق صدر،رومیش چندر جنرل سکریٹری، سرداری لال کیشئیرو دیگران موجود تھے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا