ڈاکٹر اندرابی کا عید کی تیاریوں کے لیے جناب صاحب صورہ، عالی مسجد اور زیندار صاحب ٹنکی پورہ کا دورہ

0
0

کہا عید کے تہوار کے لیے تمام انتظامات مکمل اور عید کی نماز کی ادائیگی کیلئے تیار ہیں
لازوال ڈیسک
سرینگر؍؍جموں و کشمیر وقف بورڈ کی چیئرپرسن ڈاکٹر سید درخشاں اندرابی نے آج عید الفطر کے انتظامات کا جائیزہ لینے کے لیے صورہ میں جناب صاحب، عالی مسجد عیدگاہ اور سرینگر میں ٹنکی پورہ میں خواجہ زمرد صاحب کے مزار کا دورہ کیا۔اس دوران ڈاکٹر اندرابی کے ساتھ وقف بورڈ کے افسران اور مقامی عوامی نمائندے بھی تھے۔ وہیںمیڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر درخشاں نے کہا کہ عید کے خصوصی اجتماعات کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ عوامی تعاون کے ساتھ، وقف بورڈ جموں و کشمیر کے تمام مقامات پر عید کی خصوصی نماز کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے بورڈ کے زیر انتظام تمام بڑے مزارات پر تازہ فرنشننگ مکمل کر لی ہے اورپہلی بار ہم نے بورڈ کے وسائل سے یہ کام کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا